- مجھ پر کرپشن ثابت کرکے مجھے گولیاں مار دی جائیں، وزیردفاع پرویزخٹک
- آزادی کا مطلب جنگ ہے، چین نے تائیوان کو خبردار کردیا
- سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود نے فواد عالم کے حق میں آواز بلند کردی
- افغانستان کے شہر جلال آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، دو حکومتی عہدیدار ہلاک
- لاہور میں کمسن گھریلو ملازمہ زیادتی کے بعد قتل
- اسلام آباد؛ ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈور ڈائننگ رات 10 بجے بند کرنے کی پابندی ختم
- ایک نہیں، دو نہیں، تین نہیں... پورے 6 ستاروں والا نظامِ شمسی!
- مالدار لیکن بے رحم امریکیوں نے عالمی وبا میں بھی مزید 1,100 ارب ڈالر کمالئے
- یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا، چینی اور گھی کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر دستی بم حملہ، ایک اہلکار ہلاک
- الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے لیے اہم اجلاس طلب کرلیے
- دماغ میں روشنی پہنچا کرعلاج کرنے والا وائرلیس پیوند
- مسلح افواج بھارتی جنونیت اور مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لئے تیار ہیں، پاکستان
- بختاور بھٹو زرداری کو مہندی لگانے والی خاتون کون ہیں؟
- فضل الرحمان فارن فنڈنگ لیتے رہے انہیں جواب دہ ہونا پڑے گا، وزیراعظم
- برطانیہ میں معجزاتی بچے کی پیدائش
- وزیراعظم عمران خان کا "کامیاب کسان" منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ
- سندھ میں تمام گھوسٹ اسکولوں کوختم کرنے کا فیصلہ
- کراچی کے علاقے ڈیفنس سے کالعدم تحریک طالبان کے 3 دہشتگرد گرفتار
- برطانیہ میں کورونا ویکسین پلانٹ میں مشکوک پیکٹ کی موجودگی سے کھلبلی
منیشا کوئرالہ کا یتیم بچی کو گود لینے کا فیصلہ

منیشا کوئرالہ نے دسمبر میں بچی گود لینے کی منصوبہ بندی کی ہے؛فوٹوفائل
ممبئی: بالی ووڈ کی ناموراداکارہ منیشا کوئرالہ کے گھر بہت جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
بھارتی فلم انڈسٹری کی ماضی کی معروف اداکارہ منیشا کوئرالہ کا شمار بالی ووڈ کی خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے، من موہنی صورت والی منیشا کوئرالہ نے 90 کی دہائی میں اپنی اداکاری سے لوگوں کو دیوانہ بنایا ہواتھا، فلموں میں بے تحاشا کامیابی سمیٹنے والی منیشا کی نجی زندگی مشکلات اور مصیبتوں سے بھری پڑی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: منیشا کوئرالہ کی ناکام شادی کا ذمہ دار کون ؟
منیشا 2010 میں نیپالی بزنس مین سمراٹ دہل سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تاہم دو سال بعد ہی شوہر کے ساتھ اختلافات کے باعث ان کی شادی شدہ زندگی کا خاتمہ ہوگیا اوراسی سال وہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئیں، لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور اپنا علاج جاری رکھا، منیشا آج نہ صرف صحت مند ہیں بلکہ انہوں نے فلم ’’ڈئیر مایا‘‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں واپسی بھی کی ہے اور اب انہوں نے زندگی کی طرف ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے بچہ گود لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سنی لیون کے گھر ننھے مہمان کی آمد
بھارتی میڈیا کے مطابق منیشا کوئرالہ بہت جلد ایک بچی گود لینے کا ارادہ رکھتی ہیں، جس کی تقریباً تمام کارووائی مکمل کرلی گئی ہے انہوں نے بچی گود لینے کے بارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال کے آخر میں میری زندگی میں ایک ننھی سی بچی کا اضافہ ہوجائے گا جس کے بعد میری ادھوری زندگی مکمل ہوجائے گی، میں اس وقت کا بے صبری سے انتظار کررہی ہوں۔
واضح رہے کہ منیشا کوئرالہ ان دنوں سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں فلم میں وہ سنجے دت کی والدہ نرگس کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی جب کہ رنبیر کپور، سونم کپور اور پاریش راول بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سنی لیون نے بھی ایک یتیم بچی گود لی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔