عقیل روبی بھارتی فلم کی کہانی اورگیت لکھنے بھارت جائینگے

شوبز رپورٹر  منگل 12 فروری 2013
بھارت میں کہانی لکھنے کے ساتھ گیت پلے بیک سنگرز سے ریکارڈ بھی کراؤں گا، عقیل روبی۔ فوٹو : فائل

بھارت میں کہانی لکھنے کے ساتھ گیت پلے بیک سنگرز سے ریکارڈ بھی کراؤں گا، عقیل روبی۔ فوٹو : فائل

لاہور:  معروف شاعر، نغمہ نگاراورمصنف احمد عقیل روبی بھارتی پنجاب کی فلم کی کہانی اورگیت لکھنے کے لیے آیندہ ماہ  دہلی جائینگے۔

انھیں معروف بھارتی فلمساز و ڈائریکٹر شنکرپرویش سہگل نے اپنی فلم کی کہانی اورگیت لکھوانے کے لیے کچھ عرصہ قبل رابطہ کیا تھا۔ اس موقع پرشنکر نے اپنی نئی فلم کے حوالے سے کچھ معاملات پربات کی  جس پراحمد عقیل روبی نے کہانی اورگیتوںپر کام شروع کردیا تھا۔

جب اس سلسلہ میں  ’’نمایندہ ایکسپریس‘‘ نے احمد عقیل روبی سے رابطہ کیا توان کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی پنجاب میں بننے والی ایک نئی فلم کی کہانی لکھنے کے لیے دہلی جائینگے۔ ایک ماہ قبل بھارتی پروڈیوسر وڈائریکٹر شنکرنے مجھ سے فون پررابطہ کیا تھا جس میں انھوں نے استاد نصرت فتح علیخاں کے ساتھ کیے کام کاتذکرہ کیا اب ان کی نئی فلم کی کہانی اورگیت لکھنے  کے لیے بھارت جائونگا۔ کہانی لکھنے کے ساتھ گیت پلے بیک سنگرز سے ریکارڈ بھی کرائونگا۔  یہ ایک منفرد فلم ہوگی جس کی کہانی اورکردار بہت سے لوگوںکی زندگیوںکی عکاسی کرینگے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔