نئے فنکاروں نے اپنے کام سے کچھ حوصلہ بخشا ،فاطمہ ثریا بجیا

شوبز رپورٹر  منگل 12 فروری 2013
محسوس ہوتا ہے کہ ہم مستقبل میں اپنے ڈرامے کو بہتر بناسکیں گے، فاطمہ ثریا بجیا.فوٹو : فائل

محسوس ہوتا ہے کہ ہم مستقبل میں اپنے ڈرامے کو بہتر بناسکیں گے، فاطمہ ثریا بجیا.فوٹو : فائل

کراچی:  معروف ڈرامہ نگار فاطمہ ثریا بجیا نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈرامے نے اپنا وقار کھودیا تھا مگر نئے فنکاروں نے اپنے کام سے کچھ حوصلہ بخشا ہے اب ایسا محسوس ہونے لگا ہے کہ ہم مستقبل میں اپنے ڈرامے کو بہتر بناسکیں گے.

کراچی میں ایک تقریب کے دوران نمایندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ڈرامے کی تباہی کا سبب تعلیم کی کمی اور نااہل لوگوں کاانڈسٹری میں داخل ہوناتھا اگر فنکاروں کو آگے بڑھنا ہے تو وہ سب سے پہلے اپنی تعلیم پر توجہ دیں تاکہ ان کا مستقل ڈرامہ نہ بنے ۔

پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے مگر ہمارے نوجوانوں کو درست سمت استعمال نہیں کیا جاتا ایک سوال کے جواب میں فاطمہ ثریا بجیا نے کہا کہ انور مقصود نے پاکستانی ڈراموں کو تھیٹر کی شکل میں پیش کرکے ایک اچھا کام کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔