عوام کل بھی نوازشریف کے ساتھ تھے اورآج بھی ساتھ ہیں، شہبازشریف

ویب ڈیسک  جمعرات 10 اگست 2017
منافقت اور الزامات کی سیاست دم توڑچکی ہے،  شہباز شریف: فوٹو: فائل

منافقت اور الزامات کی سیاست دم توڑچکی ہے،  شہباز شریف: فوٹو: فائل

 لاہور: وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے ملکی دفاع کونا قابل تسخیربنایا اورعوام کل بھی نوازشریف کے ساتھ تھےاورآج بھی ان کے ساتھ ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف نے ملکی دفاع کوناقابل تسخیربنایا، نوازشریف کے دورمیں تیزرفتارترقی کیلیے کئی پراجیکٹ مکمل کیے گئے، اربوں کھربوں کے منصوبوں میں کوئی ایک دھیلے کی کرپشن کا الزام نہیں لگاسکتا لیکن دھرناپارٹی اورکرپٹ عناصر نوازشریف کی مقبولیت سے خائف ہیں جب کہ عوام کل بھی نوازشریف کے ساتھ تھےاورآج بھی ان کے ساتھ ہیں۔

وزیراعلی شہبازشریف نے کہا کہ 20 کروڑعوام نے نوازشریف سے محبت کا ثبوت دیا، نوازشریف عوام دوست اقدامات کے باعث عوام کے دلوں میں بستے ہیں، عوام نے تبدیلی کے دعویدار کے اصل چہرے کو دیکھ لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیازی صاحب نےووٹ کے تقدس کو پامال کرنے کی ہرموقع پرکوششیں کیں تاہم منافقت اور الزامات کی سیاست دم توڑچکی ہے.

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔