محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہوں،جیکو لین فرنینڈس

نیٹ نیوز  بدھ 13 فروری 2013
ماضی کو کبھی فراموش نہیں کرتی ، جیکولین فرنانڈس۔  فوٹو : فائل

ماضی کو کبھی فراموش نہیں کرتی ، جیکولین فرنانڈس۔ فوٹو : فائل

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے کہا ہے کہ ماضی کو کبھی فراموش نہیں کرتی ،اپنے محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہوں۔

انھوں نے کہا کہ مہیش اور مکیش بھٹ کے لیے ہمیشہ دعاگو رہتی ہوں ،قبل ازیں اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے فلم کے سیکوئل کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

جیکولین کا مزید کہنا تھا کہ مرڈر ٹو سے ان کا کیریئر آگے بڑھا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ یہ فلم پردے پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔مرڈر کا تیسرا سیکوئل پندرہ فروری کو ریلیز ہورہا ہے اور اس میں رندیپ ہودا ،سارا لارین اور ادتیہ راو حیدری اپنی اداکاری کے جوہر دکھارہے ہیں تاہم یہ فلم مرڈر ٹو کی طرح باکس آفس پر اپنا قبضہ جما پاتی ہے یا نہیں اس کے لیے شائقین کو ابھی مزید انتظا ر کرنا پڑے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔