فلموں میں انٹری سے قبل پریتی زنٹا کیسی دکھائی دیتی تھیں؟

ویب ڈیسک  جمعرات 10 اگست 2017
پریتی زنٹا نے فلموں میں اینٹری سے قبل ماڈلنگ کی دنیا میں بھی کافی شہرت سمیٹی ہے؛فوٹوفائل

پریتی زنٹا نے فلموں میں اینٹری سے قبل ماڈلنگ کی دنیا میں بھی کافی شہرت سمیٹی ہے؛فوٹوفائل

ممبئی: بالی ووڈ کی ڈمپل گرل پریتی زنٹا نے انسٹاگرام پر اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں پہچاننا مشکل ہی نہیں تقریباً ناممکن ہے۔

فلم ’’دل سے‘‘ سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کرنے والی نامور اداکارہ پریتی زنٹا کا شمار بالی ووڈ کی خوبرو اداکاراؤں میں ہوتا ہے ، پریتی ان دنوں فلموں سے دور لیکن سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں ، حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کی ہے جسے دیکھ کر یقین کرنا مشکل ہے کہ یہ پریتی کی ہی تصویر ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پریتی زنٹا کا شادی کے بعد شوہرکے گھرمنتقل ہونے سے انکار

بھارتی میڈیا کے مطابق پریتی زنٹا نے فلموں میں اینٹری سے قبل ماڈلنگ کی دنیا میں بھی خوب نام کمایا ہے، انہوں نے ماڈلنگ کے زمانے کی ایک پرانی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ میگزین کے لیے کیےگئے میرے پہلے فوٹو شوٹ کی تصویر ہے، تصویر دیکھ کر یقین کرنا مشکل ہے کہ یہ پریتی زنٹا ہیں، تصویر میں پریتی کے ڈمپل بالکل بھی نظر نہیں آرہے  اور یہ ہی وجہ ہے کہ پریتی تصویر میں بالکل بھی نہیں پہچانی جارہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ڈمپل گرل پریتی زنٹا بھارتی میڈیا پرآگ بگولہ ہوگئیں

واضح رہے کہ شادی کے بعد پریتی زنٹا نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی تاہم وہ فلم ’’بھیا جی سپرہٹ‘‘ کے ساتھ بالی ووڈ میں دوبارہ واپسی کررہی ہیں فلم میں ان کے ساتھ سنی دیول اور امیشا پٹیل بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔