1965اور71 کے جنگی ہیرو ائیرمارشل انعام الحق انتقال کرگئے

ویب ڈیسک  جمعرات 10 اگست 2017
ائیرمارشل انعام الحق کی نماز جنازہ پی اے ایف بیس نور خان میں فوج اعزاز کے ساتھ ادا کی جائے گی، ترجمان پاک فضائیہ : فوٹو : فائل

ائیرمارشل انعام الحق کی نماز جنازہ پی اے ایف بیس نور خان میں فوج اعزاز کے ساتھ ادا کی جائے گی، ترجمان پاک فضائیہ : فوٹو : فائل

 اسلام آباد: 1965 اور 1971 کی جنگوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے جنگی ہیرو ائیرمارشل انعام الحق انتقال کرگئے ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق 1965 اور 1971 کی جنگوں میں  پاک فضائیہ کی نمائندگی کرنے والے ائیرمارشل انعام الحق راولپنڈی میں انتقال کرگئے ہیں ان کی عمر 90 برس تھی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان نے قومی ہیرو کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

جنگی ہیرو ائیرمارشل انعام الحق خان مئی 1927 میں بھارت کے شہر دہلی میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1965 اور 1971 کی جنگوں میں نمایاں خدمات انجام دیں اور انہیں ستارہ امتیاز ملٹری، ہلال امتیاز ملٹری اور ہلال جرات سے بھی نوازا گیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیرمارشل انعام الحق کی نماز جنازہ کل پی اے ایف بیس نور خان میں فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔