نوکیا کی جانب سے لومیا کی نئی رینج پاکستان میں متعارف

بزنس رپورٹر  بدھ 13 فروری 2013
کراچی: نوکیا پاکستان کی جانب سے نئے Windows Phone 8 موبائل فون لومیا رینج کی تعارفی تقریب کے موقع پر نوکیا بھارت، مشرقی وسطی اور افریقہ کے نائب صدر Alessandro Lamanna، کنٹری لیڈ چینل سیلز مائیکرو سافٹ پاکستان سلمان صدیقی، ہیڈ آف کارپوریٹ سیلز سائوتھ موبی لنک ارسلان ضیا قریشی اور عارف شفیق و ماڈلز موبائل فون کی نمائش کر رہے ہیں۔  فوٹو: ایکسپریس

کراچی: نوکیا پاکستان کی جانب سے نئے Windows Phone 8 موبائل فون لومیا رینج کی تعارفی تقریب کے موقع پر نوکیا بھارت، مشرقی وسطی اور افریقہ کے نائب صدر Alessandro Lamanna، کنٹری لیڈ چینل سیلز مائیکرو سافٹ پاکستان سلمان صدیقی، ہیڈ آف کارپوریٹ سیلز سائوتھ موبی لنک ارسلان ضیا قریشی اور عارف شفیق و ماڈلز موبائل فون کی نمائش کر رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

کراچی: نوکیا کی جانب سے لومیا کی نئی رینج پاکستان میں متعارف کرادی گئی ہے۔

منگل کو اس سلسلے میں مقامی ہوٹل میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں نہ صرف ماڈلز نے نوکیا 820-290 اور 620 کو متعارف کرایا بلکہ نوکیا پاکستان کے نمائندوں نے نئی رینج کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ نوکیا بھارت، مشرق وسطی اور افریقہ کے وائس پریزیڈنٹ مارکیٹنگ ایسنڈرو لمانا نے کہا کہ نوکیا کی مکمل توجہ مستقبل میں اسمارٹ ڈیوائسز کے نئے اسلوب کی تشریح کی جانب مرکوز ہے اور اسی سلسلے میں ہم نے اپنے صارفین کو منفرد تجربات فراہم کرنے کیلیے سرمایہ کاری کررہے ہیں۔

لومیا رینج کو متعارف کراکر ہم اسمارٹ فون مارکیٹ میں ایک نیا خیال اور تبدیلی رائج کرنا چاہتے ہیں اورآج کا یہ اعلان ہماری شاندار کارکردگی اور غیر معمولی ترقی کی اعلیٰ مثال ہے جس کی حکمت عملی ہم نے فروری 2011 میں تیار کی تھی، ہم دیگر شراکت داروں کی مدد سے لومیارینج کو زیادہ سے زیادہ صارفین تک پہنچانے کے لیے کوشاں ہیں، نہ صرف دوبلکہ تین ڈیوائسز کو متعارف کرنا پاکستان کے صارفین سے ہمارے عزم اور ارادے کی ترجمانی کرتا ہے۔

3

انہوں نے کہا کہ لومیا رینج کے ساتھ ساتھ نوکیا دیگر اشیا بھی متعارف کرارہا ہے جس کی مدد سے ہم نے وائرلیس چارجنگ کو ممکن کردکھایا ہے، اس تمام جدت کے ذریعے ہم اپنے صارفین کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اب لومیا ڈیوائسز استعمال کرنے کا وقت آچکا ہے۔ اس موقع پرکنٹری لیڈچینل سیلز مائیکرو سافٹ پاکستان سلمان صدیقی نے کہا کہ ہم نے ونڈو فون 8 کے اسمارٹ فونز کے ذریعے ایک نئی سوچ اجاگر کی ہے۔

میڈیا سے ہیڈآف کارپوریٹ سیلز سائوتھ موبی لنک ارسلان ضیاء قریشی نے بھی بات چیت کی۔ اس موقع پر نوکیا لومیا 820-290اور 620کے بارے میں مکمل طور پر آگاہ کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔