انضمام الحق جونیئر پلیئرز کو زیادہ مواقع دینے کے خواہاں

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 10 اگست 2017
قومی ٹی ٹوئنٹی کے لیے تمام سلیکٹرز، کوچز اور کپتانوں نے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا، چیف سلیکٹر۔ فوٹو : فائل

قومی ٹی ٹوئنٹی کے لیے تمام سلیکٹرز، کوچز اور کپتانوں نے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا، چیف سلیکٹر۔ فوٹو : فائل

 لاہور: چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ جونیئر پلیئرز کو زیادہ سے زیادہ مواقع دینے کے حق میں ہوں خاص طور پر ٹی ٹوئنٹی میں نوجوان پلیئرز کی پرفارمنس بہتر ہوتی ہے۔

قومی ٹی ٹوئنٹی کی ڈرافٹنگ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران انضمام الحق نے کہا کہ نئے پلیئرز کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے، قومی ٹی ٹوئنٹی کیلیے تمام سلیکٹرز، کوچز اور کپتانوں نے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا، ایونٹ میں اچھا کمبی نیشن دیکھنے کو ملے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سرفراز کراچی اور حفیظ لاہور بلیوز کی قیادت کریں گے

انضمام الحق نے کہا کہ ڈرافٹنگ میں شامل تمام سینئر پلیئرز بھی شریک ہوں گے، عید کے بعد پلیئرز کا تربیتی کیمپ لگایا جائے گا اور ایونٹ کی تیاریوں کیلیے لوکل ٹورنامنٹ کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے ٹاپ پرفارمرز کی کارکردگی کو مانیٹر کریں گے اور مسلسل اچھی پرفارمنس پر قومی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ قومی ٹیم میں شامل نوجوان پلیئرز کی ٹیموں کے خلاف شاندار پرفارمنس سے ڈومیسٹک کرکٹ کر بہت اچھے اثرات مرتب ہوں گے، ان کے ساتھ کھیلنے والے پلیئرز میں بھی کارکردگی دکھانے کا عزم پیدا ہو گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔