ٹنڈو الہیار : ٹریفک حادثات میں3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

نامہ نگار  بدھ 13 فروری 2013
حادثے کے نتیجے میں دونوں افراد کے چہرے مسخ ہوچکے تھے۔  فوٹو: فائل

حادثے کے نتیجے میں دونوں افراد کے چہرے مسخ ہوچکے تھے۔ فوٹو: فائل

ٹنڈالہیار: ٹریفک کے 2مختلف حادثات میں 3افراد جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق چمبڑ تھانے کی حدود میں منگل کے روز کراچی ہوٹل اسٹاپ کے قریب چمبڑ سے ٹنڈوالہیار آنے والے ٹرک نے 2موٹرسائیکل سواروں یونس سومرو اور مشتاق علی لغاری کو کچل دیا ۔

جس کے باعث وہ دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، واقعے کی اطلاع جنگل کی آگ کی طرح علاقے میں پھیل گئی اور لوگ جائے وقوع پر کثیر تعداد میں جمع ہوگئے، حادثے کے نتیجے میں دونوں افراد کے چہرے مسخ ہوچکے تھے۔ لاشیں گائوں پہنچیں تو علاقے میں کہرام مچ گیا۔ گائوں میں ہر آنکھ اشکبار نظر آئی جبکہ ڈرائیور ٹرک سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

دریں اثنا نصر پور روڈ پر واقع ڈی سی آفس کے سامنے 2 موٹرسائیکلیں آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں جس کے باعث 30 سالہ زاہد ہالیپوٹہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ نوید سموں، عبدالقدوس شدید زخمی ہوگئے جنھیں تشویشناک حالت میں سول اسپتال حیدرآباد روانہ کر دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔