- مستونگ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک
- پائلٹ لائسنسنگ کیس کی تحقیقات میں سائبر کرائم ماہرین کو شامل کرنے کا فیصلہ
- اسلام آباد میں پولیس پٹرولنگ ٹیم پر فائرنگ، ایک اہل کار شہید دو شدید زخمی
- ایم کیو ایم پاکستان کا نشتر پارک میں جلسے کا اعلان
- راولپنڈی میں فائرنگ سے ایس ایچ او عمران عباس شہید
- بھارت میں رخصتی کے وقت زیادہ رونے سے دلہن ہلاک
- شمالی وجنوبی وزیرستان میں فورسز کے آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک
- عمران خان نے اداروں کو استعمال کر کے اعتماد کا ووٹ لیا، مریم نواز
- کیمیائی آلودگی جسم کو 8 طرح سے نقصان پہنچاتی ہے
- کیا یہ تین منزلہ عمارت دریا میں ڈوب رہی ہے؟
- گوادر سے بیرون ملک کروڑوں روپے کی منشیات اسمگلنگ ناکام، 4 ملزمان گرفتار
- حکومت کے اتحادی ہیں اور سینیٹ میں بھی اُن کے ساتھ کھڑے ہیں، چوہدری شجاعت
- اب اسمارٹ فون پاکستان میں بنیں گے، 3 کمپنیوں کا پلانٹس لگانے کا اعلان
- مرغی کے گوشت کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، عوام کی دسترس سے باہر
- راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایس ایچ او شہید
- بیٹی کیلیے شاہین آفریدی کا رشتہ آیا ہے، شاہد آفریدی کی تصدیق
- ملک میں 10 مارچ سے 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا اعلان
- بریسٹ کینسر سے آگاہی، بروقت تشخیص اور علاج کے لیے ایپ متعارف
- چین اور امریکا میں تعاون ’’اہم ترین مشترکہ انتخاب‘‘ ہونا چاہیے، چین
- پی ایس ایل 6 کی تحقیقات کیلیے فیکٹ فائنڈنگ پینل کا اعلان
کریبیئن پریمیئر لیگ: شاداب خان کی ٹیم ٹرینیڈاڈ کو پہلی شکست

جمیکا تلاواز کے کپتان کمارا سنگا کارا 47 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ فوٹو: فائل
پورٹ آف سپین: کریبیئن پریمیئر لیگ میں شاداب خان کی ٹیم ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو رائیڈرز کو پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
کریبیئن پریمیئر لیگ میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو رائیڈرز نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ان کی پوری ٹیم 147 رنز پر آﺅٹ ہو گئی، کولن منرو 41، ڈیرن براوو 33، سنیل نائرائن 23 اور برینڈن میکولم 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ باقی کوئی بیٹسمین ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہو سکا، شاداب خان نے 6 رنز بنائے۔ کیسرک ولیمز اور اوڈین سمتھ 3,3، کرشمار سنتوکی 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے، محمد سمیع نے 22 اور عماد وسیم نے 35 رنز کے عوض ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔
جمیکا تلاواز نے 19.2 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا کیا۔ کپتان کمارا سنگا کارا 47 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، لینڈل سیمنز 38، جوناتھن فو 19، رومان پاﺅل 18 اور شکیب الحسن 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، عماد وسیم 2 رنز پر ناٹ آﺅٹ رہے۔ کوپر اور سنیل نارائن نے 2,2 جبکہ شاداب خان نے 25 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔