فیفا رینکنگ میں پاکستان کا 200 واں نمبر

اے ایف پی  جمعـء 11 اگست 2017
فیفا رینکنگ کی 206 کی فہرست میں پاکستان 200 ویں نمبر پر موجود ہے۔ فوٹو: فائل

فیفا رینکنگ کی 206 کی فہرست میں پاکستان 200 ویں نمبر پر موجود ہے۔ فوٹو: فائل

پیرس:  فیفا ورلڈ رینکنگ میں ایک درجہ ترقی پاکر برازیل نے ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمالیا جبکہ عالمی چیمپئن جرمنی کو گزشتہ ماہ کنفیڈریشن کپ جیتنے کے باوجود ایک درجہ تنزلی کا سامنا کرنا پڑا۔

فیفا رینکنگ کے مطابق ارجنٹائن بدستور تیسرے نمبر پر ہے جبکہ ورلڈ کپ کوالیفائرز میں 100 فیصد نتائج دینے والا سوئٹزرلینڈ چوتھے نمبر پر پہنچ گیا جوکہ اس کی 1994 کے بعد بہترین پوزیشن ہے۔ پولینڈ کو بھی ایک درجہ بہتری نے پانچویں نمبر پر پہنچادیا، ان دونوں کی ترقی کے باعث پرتگال کو دو درجہ خسارے سے چھٹے نمبر پر جانا پڑا۔ چلی اور کولمبیا بالترتیب ساتویں اور آٹھویں نمبر پر موجود ہے، بیلجیئم نے ایک درجہ ترقی پاتے ہوئے نویں نمبر پر موجود فرانس کو اپنی دسویں پوزیشن پر دھکیل دیا۔

واضح رہے کہ فیفا رینکنگ کی 206 کی فہرست میں پاکستان 200 ویں نمبر پر موجود ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔