- جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز؛ قومی ٹیم کے ارکان کل کراچی رپورٹ کریں گے
- شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے پولیس چیک پوسٹ کو بارودی مواد سے اڑا دیا
- پاکستان بھارتی مذموم عزائم کوبے نقاب کرتا رہے گا، وزیراعظم
- ناانصافی اور امتیازات، ڈپریشن اور مایوسی کی وجہ بھی قرار
- دو ڈرونز کے درمیان کوانٹم انٹرنیٹ سگنل بھیجنے کا کامیاب مظاہرہ
- ٹون می: آپ کی تصویر کو ڈزنی فنکار بنانے والی ایپ
- تعلیمی اداروں کی مرحلہ وار بحالی، نویں تا بارہویں جماعت تک تدریسی عمل شروع
- بھارت یکے بعد دیگرے اپنی غیرذمہ دارانہ حرکتوں کی وجہ سے بے نقاب ہورہا ہے، شاہ محمود قریشی
- مزید 1920 افراد میں کورونا کی تشخیص، 46 مریض جاں بحق
- کراچی کے ضلع ملیر میں سرکاری اسکولوں کی تعمیرو مرمت،21 کروڑ کے ٹھیکوں کی بندر بانٹ
- کورونا لہر کے باعث بیوٹی پارلرز کا کام شدید متاثر
- حفیظ کی سیریز میں شرکت پر سوالیہ نشان ثبت
- جنوبی افریقا کا ’تھنک ٹینک‘ بھارت میں رہ گیا
- شرجیل کو واپس نہ لاؤ
- کورونا ویکسین ٹرائل مکمل ... پاکستان میں تیار ی ممکن ہے!!
- لاہور میں یونیورسٹی طالبہ کی نجی ہوسٹل میں خود کشی
- دودھ چوری کاالزام‘زمیندارنے ملازم کوزنجیروں سے باندھ دیا
- انا پرست حکمراں اور اقتدار کی خواہش
- انٹرنیشنل ڈیلرز کی ایل این جی دینے سے معذرت، پاکستان میں گیس بحران سنگین ہونے کا خدشہ
- سلیم مانڈوی والا کیخلاف ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں، نیب
مقامی تیار شدہ گاڑیوں کی فروخت 41 فیصد بڑھ گئی

جولائی 2016میں ٹریکٹرز کی فروخت 2055یونٹس رہی تھی۔ فوٹو: نیٹ
کراچی: نئے مالی سال کے آغاز پر گاڑیوں کی فروخت میں 41 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آٹو انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2017کے مہینے میں مقامی سطح پر تیار کردہ گاڑیوں کی فروخت 19ہزار 577یونٹس رہی جبکہ گزشتہ سال جولائی کے دوران 13ہزار 932گاڑیاں فروخت کی گئی تھیں۔ اس لحاظ سے گاڑیوں کی فروخت سال بہ سال 41فیصد جبکہ جون 2017کے مقابلے میں 27فیصد زائد رہی۔
پاک سوزوکی کی فروخت جولائی 2016کے مقابلے میں 37فیصد اضافے سے 10ہزار 448یونٹس رہی۔ انڈس موٹرز کی فروخت 11فیصد اضافے سے 4618یونٹس رہی جبکہ ہونڈا کارز کی فروخت 113فیصد اضافے سے 4511یونٹس تک پہنچ گئی۔ تینوں کمپنیوں کی فروخت جون 2017کے مقابلے میں بالترتیب 16فیصد، 28فیصد اور 58فیصد زائد رہی۔
کسانوں کو ٹریکٹرز کی خریداری پر سیلز ٹیکس میں رعایت، کھاد پر دی جانے والی سبسڈی اور پیداوار میں اضافے کی وجہ سے جولائی 2017کے دوران مقامی سطح پر تیار کردہ ٹریکٹرز کی فروخت گزشتہ سال کے مقابلے میں 125فیصد اضافے سے 4619یونٹس تک پہنچ گئی جولائی 2016میں ٹریکٹرز کی فروخت 2055یونٹس رہی تھی۔
یاد رہےکہ سی پیک منصوبوں کے لیے ہیوی گاڑیوں کی طلب میں اضافے کے نتیجے میں مقامی سطح پر تیار کردہ بسوں اور ٹرکوں کی فروخت بھی جولائی 2016کے مقابلے میں13فیصد اضافے سے 792یونٹس تک پہنچ گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔