- بائیڈن کے صدر بننے سے امریکا کی 230 سالہ تاریخ میں کیا کیا پہلی بار ہوا !
- وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں کی شرحِ منافع میں اضافہ کردیا
- آرمی چیف کا سیالکوٹ گیریژن کا دورہ، آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ
- دنیا میں اپنے اتحادیوں سے پیدا ہونے والی دوریاں ختم کریں گے، صدر بائیڈن
- جیولرز اور ڈاکٹرز اپنے کسٹمرز کی مشکوک ٹرانزیکشنز رپورٹ کرنے کے پابند
- ایران کو ختم کرنے کا خواب دیکھنے والے ٹرمپ کا سياسی کيريئر ختم ہوگیا، روحانی
- جوبائیڈن کے ساتھ ملکر پاک امریکا تعلقات کو فروغ دینے کا منتظرہوں، وزیراعظم
- پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈومیسٹک سیزن میں آسٹریلوی کھلاڑی کی شرکت
- اسپین کے دارالحکومت میں زوردار دھماکا، 3 افراد ہلاک
- کورونا وبا بے قابو ہونے پر نیدرلینڈ میں کرفیو کا نفاذ
- حکومت کی مدارس کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رکھنے کیلئے نئی حکمت عملی تیار
- پشاور میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی گئی
- برطانیہ میں سامنے آنے والی کورونا کی نئی قسم 60 ممالک میں پھیل گئی، عالمی ادارہ صحت
- گوادر ٹیکس فری زون کے لیے مشینری کی درآمد پر ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی
- روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کو تنزلی کا سامنا
- ٹرمپ نے صدارت کے آخری روز ’اپنوں‘ کو نوازنے کی تاریخ رقم کردی
- جوبائیڈن امریکا کے معمر ترین صدر اور کملا ہیرس پہلی خاتون نائب صدر بن گئیں
- جوبائیڈن حکومت نے پاکستان سے تعاون بڑھانے کا عندیہ دے دیا
- پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین 3 کا کامیاب تجربہ
حکومت کو پھر سُبکی، قومی اسمبلی کا اجلاس ایک ہفتے کیلیے ملتوی کر دیا گیا

کورم کی نشاندہی پر ڈپٹی اسپیکرنے کارروائی روک دی، حکومتی اراکین نوازشریف کی ریلی کے باعث ایوان میں حاضر نہیں ہوئے۔ فوٹو: فائل
اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس غیرمعمولی طور پر ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔
ایوان میں ایک مرتبہ پھر مسلسل دوسرے روز حکومت کو کورم پر سبکی کا سامنا کرنا پڑا جب کورم نہ ہونے کی وجہ سے پہلے ایوان کی کارروائی آدھے گھنٹے تک معطل رہی اور بعدازاں کورم کے باعث ہی اجلاس غیرمتوقع طور پر جمعرات 17اگست سہ پہر3بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
گزشتہ روز قومی اسمبلی کا اجلاس35منٹ کی تاخیر سے11:05پرشروع ہوا تو ایوان میں حکومتی اراکین کی تعداد نہ ہونے کے برابر تھی، حکومتی اراکین سابق وزیراعظم نوازشریف کی ریلی کے باعث ایوان میں حاضر نہیں ہوئے۔ تاہم اس دوران سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار اجلاس میں شرکت کے لیے آئے۔
تلاوت قرآن اور نعت رسول مقبول کے بعد جب وقفہ سوالات شروع ہوا تو اس دوران تحریک انصاف کے رکن امجد خان نیازی نے کورم کی نشاندہی کردی۔ ڈپٹی اسپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے گنتی کرائی اور کورم پورا نہ ہونے پر کارروائی روک دی۔
حکمراں جماعت ن لیگ کے چیف وہپ اور وزیرپارلیمانی امور شیخ آفتاب حکومتی جماعت کے اراکین کو ٹیلیفون کرتے رہے مگر وہ اسلام آباد میں دستیاب نہیں تھے، اس کے باعث آدھے گھنٹے تک ایوان کی کارروائی معطل رہی۔ بعدازاں 12 بج کر50 منٹ پر ڈپٹی اسپیکر ایوان میں آئے اور انھوں نے کورم کے لیے اراکین کی گنتی کروائی تو ایک مرتبہ پھر کورم پورا نہ ہوسکا جس پر ڈپٹی اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات 17اگست سہ پہر3 بجے تک ملتوی کردیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق کورم کی نشاندہی پرایم کیو ایم کے رکن سید عبدالوسیم برہم ہوگئے اور کہا کہ حکومتی ارکان نہیں آتے تو کیا ہم بھی اپنا کام چھوڑ دیں، سب ملے ہوئے ہیں اوپر سے ایک دوسرے کی مخالفت کرتے ہیں۔ہم عوام کے ووٹ لے کر یہاں آتے ہیں اور اپنے اپنے علاقوں کی نمائندگی کرتے ہیں اور اجلاسوں پر عوام کا پیسہ صرف ہوتا ہے۔ عبدالوسیم نے کہاکہ ہم 7 گھنٹوں کا سفر طے کرکے اجلاس میں آتے ہیں مگر ایوان کو غیر حاضری کی وجہ سے اجلاس نہیں چلتا جس پر امجد خان نیازی نے کہا کہ سوالات کا جواب دینے کے لیے کوئی بھی وزیر موجود نہیں ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔