شام میں داعش کے شدت پسندوں سے جھڑپیں، 39 فوجی ہلاک

اے پی پی  جمعـء 11 اگست 2017
جھڑپیں صوبہ حماکے وسطی علاقے میں ہوئیں، داعش کے شدت پسندوں نے 5خودکش حملے بھی کیے۔ فوٹو: فائل

جھڑپیں صوبہ حماکے وسطی علاقے میں ہوئیں، داعش کے شدت پسندوں نے 5خودکش حملے بھی کیے۔ فوٹو: فائل

دمشق:  شام میں سرکاری فورسز اور شدت پسند تنظیم داعش کے جنگجوؤں کے درمیان جاری شدید جھڑپوں میں درجنوں ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

شام میں فورسز اور داعش کے درمیان جھڑپوں میں 39 فوجی ہلاک اور 25 زخمی ہوئے جبکہ اس دوران عسکریت پسندوں کی جانب سے 5 خودکش حملے کیے گئے۔

دوسری جانب روسی مدد کے ذریعے شامی فورسز وسطی صوبے حماص میں عسکریت پسندوں کے خلاف اپنے عسکری آپریشن میں تیزی لاچکی ہیں اور وہ ملک کے وسطی علاقوں سے لے کر عراقی اوراردنی سرحد تک عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہیں،

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔