کوسٹ گارڈ نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 500 کلو منشیات ضبط کرلی

اسٹاف رپورٹر  بدھ 13 فروری 2013
کوسٹ گارڈ نے 500 کلو گرام حشیش ضبط کرلی،حشیش کی مالیت 90 لاکھ روپے ہے،واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔  فوٹو: ماحا حیدر/ فائل

کوسٹ گارڈ نے 500 کلو گرام حشیش ضبط کرلی،حشیش کی مالیت 90 لاکھ روپے ہے،واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ فوٹو: ماحا حیدر/ فائل

کراچی: کوسٹ گارڈ نے پسنی کے قریب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 500 کلو گرام منشیات ضبط کرلی .

پاکستان کوسٹ گارڈ کے ترجمان میجر ظفر احمد کے مطابق پسنی میں شمل بندر کے قریب جیسے ہی کوسٹ گارڈ کی ٹیم پہنچی تو اسمگلروں نے فائرنگ کردی اور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ،کوسٹ گارڈ نے 500 کلو گرام حشیش ضبط کرلی،حشیش کی مالیت 90 لاکھ روپے ہے،واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔