فیصل آباد میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری، 15 گھنٹوں میں 9مریض جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعـء 11 اگست 2017

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

فیصل آباد: پنجاب میں سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج اور ہڑتال کے باعث 15 گھنٹوں میں 9 مریض جاں  بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ینگ ڈاکٹرز نے ہٹ دھرمی اوربے حسی کی انتہا کردی  فیصل آبادمیں الائیڈ اسپتال کےایمرجنسی وارڈ میں گزشتہ کئی روز سے جاری ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال سے مریض رل گئے، ہڑتال کی وجہ سے اسپتال میں متعدد آپریشن ملتوی کردئیے گئے جب کہ ایمرجنسی میں بھی سنیئر ڈاکٹرز ہی فرائض انجام دیتے رہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کی تیسرے روز بھی ہڑتال، مریض پریشان

ڈاکٹرز کی کمی کے باعث میڈیکل ایمرجنسی وارڈ میں مریض بے یارو مددگار پھرتے رہے، لیکن ڈاکٹرز کو لاچار مریضوں پر رحم نہ آیا اورانہوں نے مریضوں کا علاج کرنے سے انکار کردیا جس کے باعث 15 گھنٹوں میں 9 مریض جاں بحق ہوگئے، جب کہ سرجیکل ایمرجنسی اور ان ڈور آؤٹ ڈور ہلاکتیں اس کے علاوہ ہیں۔

اسپتال ریکارڈ کے مطابق ہلاکتیں ینگ ڈاکٹرز کے ہڑتال پر جانے کے باعث ہوئیں جب کہ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صبح کے وقت جب ینگ ڈاکٹرز ایمرجنسی وارڈز میں کام کررہے تھے تو کوئی ہلاک نہیں  ہوا تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پنجاب کے مختلف شہروں کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرزنے پھرہڑتال کردی

واضح رہے کہ  راولپنڈی کے تینوں سرکاری اسپتال الائیڈ ، ہولی فیملی اور بینظیر بھٹو شہید اسپتال میں گزشتہ کئی روز سے ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے جس کے باعث مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جب کہ دور دراز سے آنے والے مریض بغیر علاج کے واپس جانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔