پی ٹی آئی نے پنجاب سے آئندہ انتخابات میں امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں

ویب ڈیسک  جمعـء 11 اگست 2017
پی ٹی آئی نے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے والے خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں بھی طلب کرلی ہیں۔ فوٹو: فائل

پی ٹی آئی نے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے والے خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں بھی طلب کرلی ہیں۔ فوٹو: فائل

لاہور: تحریک انصاف نے آئندہ انتخابات کی باقاعدہ تیاریاں شروع کرتے ہوئے پنجاب کے لیے 10 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نوازشریف کے منصب سے نااہل ہونے کے بعد تحریک انصاف نے پورے ملک میں خوشیاں منانے کے بعد اب آئندہ انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور سب سے پہلے پنجاب میں 10 رکنی پارلیمانی بورڈ بھی تشکیل دے دیا ہے جس کے چئیرمین عمران خان خود ہوں گے جب کہ شاہ محمود قریشی، جہانگیرترین اور چوہدری سرور سمیت 4 صوبائی صدور بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق تشکیل دیے گئے پارلیمانی بورڈ نے آئندہ انتخابات میں پارٹی ٹکٹ پر حصہ لینے والے خواہشمندوں سے درخواستیں بھی طلب کرلی ہیں اور بورڈ امیدواروں کے انٹرویو کرکے انہیں ٹکٹیں فراہم کرے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔