کراچی کے قریب سمندرمیں کشتی ڈوبنے سے 20 ماہی گیرلاپتہ

ویب ڈیسک  جمعـء 11 اگست 2017
کشتی میں سوار تمام ماہی گیروں کا تعلق مبارک ولیج سے ہے، رہنما پاکستان فشر فوک فورم : فوٹو : فائل

کشتی میں سوار تمام ماہی گیروں کا تعلق مبارک ولیج سے ہے، رہنما پاکستان فشر فوک فورم : فوٹو : فائل

 اسلام آباد: چرنا آئی لینڈ کے قریب ماہی گیروں کی کشتی ڈوبنے سے 20 سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کی ساحلی پٹی چرنا آئی لینڈ کے قریب ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی اور 20 سے زائد ماہی گیر لاپتہ ہوگئے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کراچی میں کشتی ڈوبنے سے 3 افراد جاں بحق

پاکستان فشر فوک فورم کے رہنما کمال شاہ کا کہنا ہے کہ کشتی میں سوار تمام ماہی گیروں کا تعلق مبارک ولیج سے ہے اور لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جس میں میری ٹائم سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں تاہم ابھی تک کسی فرد کی ہلاکت یا بچ  جانے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سندھ میں کشتی الٹنے سے 35 افراد ڈوب گئے

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔