گلوکار ہارون کا دلوں کو گرمانے دینے والا نیا ملی نغمہ جاری

ویب ڈیسک  جمعـء 11 اگست 2017
ہارون نے منیبہ مزاری، جاوید بشیر اور فرحان بوگرہ کے ساتھ مل کر ملی نغمہ ’’دل سے پاکستان‘‘ جاری کیا ہے؛فوٹوفائل

ہارون نے منیبہ مزاری، جاوید بشیر اور فرحان بوگرہ کے ساتھ مل کر ملی نغمہ ’’دل سے پاکستان‘‘ جاری کیا ہے؛فوٹوفائل

 کراچی: پاکستان کے 70 ویں جشن آزادی کے موقع پر نامور گلوکار ہارون نے دلوں کو گرمانے دینے والا نیا ملی نغمہ ’’دل سے پاکستان‘‘ جاری کیا ہے، جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا۔

ملک بھر میں پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں، پاکستان کی گلیاں اور سڑکیں سبز ہلالی پرچموں اور جھنڈیوں سے سج گئی ہیں، عام لوگوں کے ساتھ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکار بھی اس جشن کو منانے کیلئے پرجوش ہیں،ان ہی میں فن موسیقی کا ایک بڑانام ہارون بھی شامل ہیں جنہوں نے شہرت یافتہ گلوکار جاوید بشیر، معروف سماجی کارکن اور آرٹسٹ منیبہ مزاری اور فرحان بوگرہ کے ساتھ مل کر پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر دلوں کو گرمادینے والا ملی نغمہ ’’دل سے پاکستان‘‘ جاری کیا ہے، جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا۔

ویڈیو میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی مشہور شخصیات جن میں ملالہ یوسفزئی، شرمین عبید چنائی اور عبدالستارایدھی وغیرہ شامل ہیں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

ہارون کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے 70 ویں جشن آزادی کے موقع پر اپنا نیا ملی نغمہ دل سے پاکستان جاری کرتے ہوئے بہت پرجوش ہیں امید ہے یہ تمام لوگوں کو پسند آئےگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔