- منشیات فروشوں نے پولیس ٹیم پر گاڑی چڑھا دی، اہلکار شہید
- محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کیلیے مشروط رضامندی
- فہد ملک قتل کیس کے ملزمان کا ٹی وی کیمرہ مین پر بدترین تشدد
- کووِڈ 19 پر تحقیق میں تعاون پر چین کے شکر گزار ہیں، عالمی ادارہ صحت
- مونیکا لاڑک زیادتی و قتل کیس کے ملزم کا ڈی این اے میچ کرگیا
- بھارت میں اپنی بیٹی کو 7 سال تک زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
- جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز؛ قومی ٹیم کے ارکان کل کراچی رپورٹ کریں گے
- شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے پولیس چیک پوسٹ کو بارودی مواد سے اڑا دیا
- پاکستان بھارتی مذموم عزائم کوبے نقاب کرتا رہے گا، وزیراعظم
- ناانصافی اور امتیازات، ڈپریشن اور مایوسی کی وجہ بھی قرار
- دو ڈرونز کے درمیان کوانٹم انٹرنیٹ سگنل بھیجنے کا کامیاب مظاہرہ
- ٹون می: آپ کی تصویر کو ڈزنی فنکار بنانے والی ایپ
- تعلیمی اداروں کی مرحلہ وار بحالی، نویں تا بارہویں جماعت تک تدریسی عمل شروع
- بھارت یکے بعد دیگرے اپنی غیرذمہ دارانہ حرکتوں کی وجہ سے بے نقاب ہورہا ہے، شاہ محمود قریشی
- مزید 1920 افراد میں کورونا کی تشخیص، 46 مریض جاں بحق
- کراچی کے ضلع ملیر میں سرکاری اسکولوں کی تعمیرو مرمت،21 کروڑ کے ٹھیکوں کی بندر بانٹ
- کورونا لہر کے باعث بیوٹی پارلرز کا کام شدید متاثر
- حفیظ کی سیریز میں شرکت پر سوالیہ نشان ثبت
- جنوبی افریقا کا ’تھنک ٹینک‘ بھارت میں رہ گیا
- شرجیل کو واپس نہ لاؤ
مدھوبالا کی بہن نے کرینہ کپور سے بڑی خواہش ظاہر کردی

مدھوبالانے مغل اعظم ، کالا پانی سمیت کئی کامیاب فلموں میں کام کیا ہے؛فوٹوفائل
ممبئی: بالی ووڈ کی خوبرواداکارہ مدھوبالا کی چھوٹی بہن مدھر برج نےخواہش ظاہر کی ہے کہ مدھوبالا کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں کرینہ کپور مرکزی کردار ادا کریں۔
دیومالائی حسن کی مالک بھارتی فلم انڈسٹری کی سدا بہاراداکارہ مدھوبالا کی خوبصورتی کے چرچے بھارت سمیت پوری دنیا میں مشہورہیں، انہیں ’’انڈین وینس‘‘ بھی کہاجاتا ہے ان کے بارے میں مشہور تھا کہ جو ایک بار مدھوبالا کو دیکھ لیتا ہے ان کے سحر سے نکل نہیں پاتا، یہی وجہ ہے کہ ہندو انتہا پسند جماعت کے لیڈربال ٹھاکرے بھی اپنی جوانی میں ان کے دیوانے تھے اور فلم کی بجائے پردہ اسکرین پر صرف مدھو بالا کو تکتے رہتے تھے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: مدھوبالا کا مومی مجسمہ مادام تساؤ میوزیم کی زینت بنے گا
بالی ووڈ میں ان دنوں مشہور شخصیات کی زندگی پر فلمیں بنانے کا رواج چل پڑا ہے اور مدھوبالا کے مداحوں کا اصرار ہے کہ بھارتی تاریخ کی لیجنڈ اداکارہ مدھوبالا کی زندگی پر بھی فلم بنائی جائے لیکن فلم میں مدھوبالا کا کردار نبھانے کیلئے کس اداکارہ کا انتخاب کیا جائے فی الحال اس سوال کا جواب کسی کے پاس نہیں کیونکہ مدھوبالا جیسا لافانی حسن ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتا لیکن اب مدھوبالا کی چھوٹی بہن مدھر برج نے کرینہ کپور کانام لے کر یہ مشکل آسان کردی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مدھر برج نے گزشتہ روز دہلی میں قائم مادام تساؤ میوزیم میں مدھوبالا کے مجسمے کی نقاب کشائی کی تقریب میں شرکت کی اس دوران انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگ مدھوبالا سے بے انتہا محبت کرتے ہیں، مجھے خوشی ہے کہ میری بہن آج بھی لوگوں میں دلوں میں بستی ہیں۔
انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ ایک وقت تھا جب میں چاہتی تھی میری بہن کی زندگی پر بننے والی فلم میں مادھوری ڈکشٹ مرکزی کردار اداکریں لیکن اب چاہتی ہوں کہ بالی ووڈ کی بےبو کرینہ کپور مدھوبالا بنیں کیونکہ انہیں دیکھ کر مجھے بدھوبالا یاد آجاتی ہیں کرینہ بالکل مدھوبالا جیسی شرارتی اور بےحد خوبصورت ہیں لہٰذا اگر کبھی میری بہن کی زندگی پر فلم بنائی جائے تو اس میں کرینہ کپور کو مرکزی کردار میں کاسٹ کیا جائے۔
واضح رہے کہ مدھوبالا کی شہرہ آفاق فلم ’’مغل اعظم‘‘کے لازوال کردار’’انارکلی‘‘ کا مومی مجسمہ گزشتہ روز دہلی کے مادام تساؤ میوزیم کی زینت بنایاگیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔