کریبیئن پریمیئر لیگ؛ بارباڈوس کی سینٹ لوشیا کو 21 رنز سے مات

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 11 اگست 2017
شعیب ملک اور کامران اکمل صفر پر پویلین لوٹے جب کہ وہاب ریاض نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ فوٹو : فائل

شعیب ملک اور کامران اکمل صفر پر پویلین لوٹے جب کہ وہاب ریاض نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ فوٹو : فائل

سینٹ لوشیا: کریبیئن پریمیئر لیگ میں بارباڈوس ٹرائیڈنٹس نے سینٹ لوشیا سٹارز کو ڈک ورتھ لوئس کے تحت 21 رنز سے شکست دیدی۔

گراس ایزلٹ گراﺅنڈ میں کھیلے گئے میچ میں بارباڈوس ٹرائیڈنٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے، کپتان کیرن پولارڈ 35 گیندوں پر 6 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 83 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، کین ولیمسن 46، ڈیوائن سمتھ 36 اور نکولس پورن 18 رنز کےساتھ دیگر نمایاں سکورر رہے، شعیب ملک پہلی ہی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔

سینٹ لوشیا نے 15.2 اوورز میں 6 وکٹ پر 129 رنز بنائے تھے کہ بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا، بعد ازاں ٹرائیڈنٹس کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 21 رنز سے فاتح قرار دیا گیا۔ ڈیرن سیمی 29 گیندوں پر 5 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 60 رنز پر ناٹ آﺅٹ رہے، کامران اکمل اور شین واٹسن کوئی رن بنائے بغیر آﺅٹ ہوئے۔ وین پارنیل نے 3 جبکہ وہاب ریاض نے 2.2 اوورز میں 27 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔