جنوبی افریقا کا باڈی بلڈر مہارت دکھاتے ہوئے ہلاک

ویب ڈیسک  جمعـء 11 اگست 2017
سابق جونیئر ورلڈ چیمپئن کی ایونٹ میں پرفارم کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے - فوٹو: فائل

سابق جونیئر ورلڈ چیمپئن کی ایونٹ میں پرفارم کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے - فوٹو: فائل

جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والا تن ساز ایک چیمپئن شپ میں مہارت دکھاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا کے باڈی بلڈر سفیسو لنجیلو تھابی جو آئی ایف ایف بی کی 75 کلوگرام کی کیٹیگری میں جونیئر ورلڈ چیمپئن بھی رہے ہیں، گزشتہ روز جنوبی افریقا میں ایک چیمپئن شپ کے دوران بیک لفٹ لگا رہے تھے کہ اس دوران ان کا توازن بگڑ ہوگیا اور وہ کمر کے بل گرگئے۔

باڈی بلڈر کے گرنے سے ان کی گردن کو جھٹکا لگا اور اس سے قبل ان کے ساتھی انہیں اٹھانے کے لیے آتے وہ وہیں پڑے پڑے چند لمحوں میں دم توڑ گئے۔ سابق جونیئر ورلڈ چیمپئن کی ایونٹ میں پرفارم کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں بیک لفٹ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب باڈی بلڈر کمیونٹی بھی سفیسو کی اس طرح موت واقع ہونے پر حیران ہیں جب کہ کچھ نے تو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کچھ احتیاطی تدابیر بھی شیئر کیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔