- بائیڈن کے صدر بننے سے امریکا کی 230 سالہ تاریخ میں کیا کیا پہلی بار ہوا !
- وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں کی شرحِ منافع میں اضافہ کردیا
- آرمی چیف کا سیالکوٹ گیریژن کا دورہ، آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ
- دنیا میں اپنے اتحادیوں سے پیدا ہونے والی دوریاں ختم کریں گے، صدر بائیڈن
- جیولرز اور ڈاکٹرز اپنے کسٹمرز کی مشکوک ٹرانزیکشنز رپورٹ کرنے کے پابند
- ایران کو ختم کرنے کا خواب دیکھنے والے ٹرمپ کا سياسی کيريئر ختم ہوگیا، روحانی
- جوبائیڈن کے ساتھ ملکر پاک امریکا تعلقات کو فروغ دینے کا منتظرہوں، وزیراعظم
- پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈومیسٹک سیزن میں آسٹریلوی کھلاڑی کی شرکت
- اسپین کے دارالحکومت میں زوردار دھماکا، 3 افراد ہلاک
- کورونا وبا بے قابو ہونے پر نیدرلینڈ میں کرفیو کا نفاذ
- حکومت کی مدارس کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رکھنے کیلئے نئی حکمت عملی تیار
- پشاور میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی گئی
- برطانیہ میں سامنے آنے والی کورونا کی نئی قسم 60 ممالک میں پھیل گئی، عالمی ادارہ صحت
- گوادر ٹیکس فری زون کے لیے مشینری کی درآمد پر ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی
- روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کو تنزلی کا سامنا
- ٹرمپ نے صدارت کے آخری روز ’اپنوں‘ کو نوازنے کی تاریخ رقم کردی
- جوبائیڈن امریکا کے معمر ترین صدر اور کملا ہیرس پہلی خاتون نائب صدر بن گئیں
- جوبائیڈن حکومت نے پاکستان سے تعاون بڑھانے کا عندیہ دے دیا
- پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین 3 کا کامیاب تجربہ
ملائیشیا میں بیٹی کو درندگی کانشانہ بنانیوالے باپ کو 12 ہزار سال قید کا سامنا

درندہ صفت باپ نے 6 ماہ کے اندر 15 سالہ بیٹی کو 600 سے زائد مرتبہ جنسی درندگی کا نشانہ بنایا
کوالا لمپور: ملائیشیا میں درندہ صفت باپ کو بیٹی کو ہوس کا نشانہ بنانے کے جرم میں 12 ہزارہ سال قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا میں ایک شخص نے اپنی 15 سالہ بیٹی کی 600 سے زائد مرتبہ عصمت دری کی، 35 سالہ ملزم نے 2 سال قبل بیوی کو طلاق دیدی تھی جس کے بعد سے متاثرہ لڑکی والد کے ساتھ ہی رہ رہی تھی تاہم گزشتہ ماہ لڑکی کی والدہ نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی جس میں اس نے سابق شوہر پر بیٹی کے ساتھ زیادتی کا الزام لگایا ۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے کوالا لمپور کی عدالت میں پیش کیا جہاں ملزم کو اس پر لگے تمام الزامات پڑھ کر سنائے گئے تاہم اس نے صحت جرم ماننے سے انکار کر دیا جس پر ملزم کے خلاف ملائیشیا کے انتظامی دارالحکومت پترا جایا میں بچوں کے خلاف جنسی جرائم کی سماعت کے لیے حال ہی میں قائم کردہ خصوصی عدالت میں مقدمہ چلا یا جائے گا۔
دوسری جانب ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ اگر ملزم پر الزام ثابت ہو جاتا ہے تو ا س کو ملائشیا کے قانون کے تحت 12 ہزار سال تک کی قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔پراسیکیوٹرز کی جانب سے ملزم کی ضمانت قبول نہ کرنے کی درخواست بھی دائر کی گئی جس میں کہا گیا کہ ملزم کے فرار ہونے یا گواہوں کو ڈرانے اور دھمکانے کا خدشہ ہے جس پر عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت قبول کرنے سے انکار کر دیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔