- چین نے مائیک پومپیو سمیت ٹرمپ انتظامیہ کے 28 عہدیداروں پر پابندیاں عائد کردیں
- فارن فنڈنگ کیس پانامہ 2 بنے گا، شیخ رشید
- جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکیلئے پاکستان کے اسکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان
- پی سی بی کے چیئرمین اورگورننگ بورڈ ممبران کے اخراجات کی تفصیل سامنے آگٗئی
- شہباز شریف کو آشیانہ ریفرنس میں حاضری سے استثنیٰ کالعدم قرار
- بچوں سے زیادتی کے قانون کا ترمیمی بل خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیش کرنے کی تیاریاں
- جوبائیڈن نے پہلے ہی روز امریکی سرجن جنرل ایڈمز سے استعفیٰ طلب کرلیا
- بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
- فیصل آباد میں پیٹرولنگ پولیس کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، اہلکارقصوروارقرار
- سعودی فلم کمیشن نے 28 فلمی منصوبوں کی منظوری دیدی
- گوجرانوالہ میں ماں 4 بچوں سمیت قتل
- بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022 کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری
- میرے دوست! اب وقت تمہارا ہے، براک اوباما کی نئے امریکی صدرکونیک تمنائیں
- فاف ڈوپلیسی پاکستان کی سرزمین پر پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلیے بیتاب
- نیویارک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کرتباہ، تین اہلکار ہلاک
- جوبائیڈن کا پہلادن؛مسلمانوں پرسفری پابندی کےخاتمےسمیت 15 صدارتی حکم نامے جاری
- آج اور کل سرد موسم کی ’’چھٹی‘‘ درجہ حرارت بڑھے گا
- بار بار پیشاب آنے کی تکلیف سے چھٹکارا کیسے؟
- کورونا لاک ڈاؤن کے باوجود فضائی آلودگی میں متوقع کمی نہیں ہو سکی
- کورونا وائرس کی نئی قسم پہلے سے زیادہ خطرناک؟
واٹس ایپ کا مزید نئے فلٹرز متعارف کرانے کا فیصلہ

واٹس ایپ بہت جلد فوٹوفلٹرز پیش کرے گا جو پہلے اینڈروئڈ ورژن کے لیے ریلیز کیے جائیں گے۔ فوٹو: فائل
کیلیفورنیا: واٹس ایپ بہت جلد ایسے فلٹرز متعارف کرانے جا رہا ہے جس کے ذریعے آپ اپنی تصاویر کو دیدہ زیب بنا کر دوستوں کو بھیج سکیں گے۔
اینڈروئڈ پولیس کی ویب سائٹ کے مطابق واٹس ایپ نے کئی فوٹو فلٹرز پر کام شروع کر دیا ہے جنہیں جلد ہی واٹس ایپ اینڈروئڈ ورژن کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔
تجزیہ نگاروں کے مطابق واٹس ایپ کو پہلے ہی زیادہ بیٹری خرچ کرنے والی ایپس میں سے ایک تصور کیا جاتا رہا ہے اور اب اس پر فلٹر کے آپشن سے واٹس ایپ مزید بیٹری خرچ کرنے لگےگا۔ واٹس ایپ پوپ، بلیک اینڈ وائٹ، کول، کروم اور فلم فلٹر پیش کرے گا جسے آپ مستقبل قریب میں استعمال کر سکیں گے۔
انٹرنیٹ پر بہت سے آن لائن فوٹو ایڈیٹر بھی موجود ہیں جہاں تصاویر کو مزید نکھار کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا جاسکتا ہے اور واٹس ایپ پر تصاویر پوسٹ کرنے والے بھی انہیں استعمال کر رہے ہیں۔ اگرچہ انسٹا گرام میں اچھے فلٹرز موجود ہیں لیکن دیکھنا یہ ہے کہ اب واٹس ایپ کس طرح کے فلٹر پیش کرتا ہے۔
واٹس ایپ نے حال ہی میں آئی فون کے لیے فوٹو مینیجر بھی تیار کیا ہے جس میں تصاویر کو بہتر انداز میں منظم کیا جا سکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔