فیصل آباد میں جشن آزادی پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

ویب ڈیسک  جمعـء 11 اگست 2017
گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے، سی ٹی ڈی . فوٹو: فائل

گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے، سی ٹی ڈی . فوٹو: فائل

 لاہور: سی ٹی ڈی نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے جشن آزادی پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ نے 4 دہشت گردوں کی اطلاع پر پارس گیٹ جھنگ روڈ پر کارروائی کر کے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا جب کہ ایک دہشت گرد بارود سے بھرا بیگ چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :ٹوبہ ٹیک سنگھ میں یوم آزادی پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں سے بارودی مواد، ڈیٹو نیٹر اور اسلحہ برآمد ہوا جو جشن آزادی کی تقریبات کے دوران استعمال ہونا تھا جب کہ ان دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔