- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
انتہا پسندی کیخلاف مشترکہ کوششیں جاری رہینگی، اولسن
پشاور: امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران پاکستانی عوام اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہم انتہا پسندی کیخلاف اور اپنے لوگوں کو تشدد سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔
انھوں نے گورنر خیبرپختونخوا انجینئر شوکت اللہ خان اور وزیراعلیٰ امیر حیدر ہوتی کے ساتھ ملاقاتوں میںکہا کہ امریکا ،پاکستان سے تعاون پر مبنی اور پائیدار تعلقات کے حوالے سے پر عزم ہے ، پاکستان کیلیے اعانت طویل مدتی سرمایہ کاری کی محسوس ہونے والی علامت ہے ، اس وقت پشاور،طورخم سڑک کی تعمیر نو کے لیے فنڈزدے رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ امریکا نے قبائلی علاقوں میں 650 کلومیٹر طویل سڑکیں بنانے کے علاوہ فاٹا اور خیبرپختونخوا میں2 ہزارچھوٹے منصوبے بھی مکمل کیے ۔اس موقع پرگورنر نے کہاکہ فاٹا اور صوبے میں امن وامان کی حالت بہتر ہے اور مزیدکی توقع ہے۔ انھوں نے امریکی مددپر شکریہ ادا کرتے ہوئے پن بجلی ، مواصلات کی ترقی اور تعلیم کے فروغ کے سلسلے میں تعاون کیلیے درخواست کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔