- دوران پرواز دل کا دورہ پڑنے سے 7 سالہ بچی ہلاک
- دشنام طرازی اور پراپیگنڈے کے باوجود کسی کی دھونس دھاندلی میں نہیں آئیں گے، چیئرمین نیب
- کورونا وبا کے باعث 14 کروڑ افراد غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے، اقوام متحدہ
- چینی بحران پر قابو پانے کیلیے حکومت نے 8 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کی اجازت دے دی
- پی سی بی سے تعلقات ٹھیک ہیں اور بورڈ مجھے سائیڈ لائن نہیں کررہا، حفیظ
- کئی ممالک اپوزیشن کو پیسے دیتے رہے تعلقات کی وجہ سے نام نہیں لے سکتا، وزیر اعظم
- افغانستان میں طالبان کے مختلف حملوں میں 45 سے زائد فوجی ہلاک
- پی ڈی ایم وفد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات، چارٹر آف ڈیمانڈ پیش
- فردوس شمیم نے قائد حزب اختلاف کے عہدے سے استعفی سندھ اسمبلی میں جمع کرادیا
- عدنان سمیع کے بھائی نے پاکستان کیلیے اسکواش میں نئے ریکارڈ قائم کرنا ہدف بنالیا
- کراچی میں گرمیوں میں لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر رہ جائے گی، کے الیکٹرک کا دعویٰ
- 5 فروری کویوم یکجہتی کشمیرپرعام تعطیل کا اعلان
- پاکستان کیخلٍاف ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے جنوبی افریقی ٹیم کا اعلان
- وزیراعظم کا وزیرستان میں 3جی، 4جی انٹر نیٹ سروس بحال کرنے کا اعلان
- صرف بابراعظم پر انحصار نہیں کرنا چاہیے، بہتر متبادل تیار کیے جائیں، یونس خان
- جو جتنا بڑا آدمی ہو کسی کے دباؤ کا شکار نہیں ہوں گے، چیف الیکشن کمشنر
- پاکستان کو جغرافیائی خدوخال کے باعث نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، وزیر خارجہ
- آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ؛ ویرات کوہلی اور بابراعظم کی ایک درجہ تنزلی
- ’جیک ما‘ ڈھائی ماہ کی گمشدگی کے بعد دوبارہ منظرِ عام پر آگئے
- فخر ہے اپنے دور میں کوئی نئی جنگ شروع نہیں کی، ٹرمپ کا الوداعی خطاب
قومی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے فارمیٹ پر انگلیاں اٹھنے لگیں

ڈومیسٹک ایونٹ کرانے کے اچانک فیصلے کی وجہ سے ہائی پرفارمنس کیمپ ختم۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل
لاہور: قومی ٹوئنٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے فارمیٹ پر انگلیاں اٹھنے لگیں، گزشتہ ایڈیشن کی چیمپئن کراچی بلوز کو قائد اعظم ٹرافی میں کارکردگی کی بنیاد پر باہر کردیا گیا جبکہ سب سے زیادہ ٹائٹل جیتنے والی سیالکوٹ ٹیم بھی ایکشن میں نظر نہیں آئے گی۔
قومی ٹوئنٹی20 ٹورنامنٹ کا پہلے مرحلہ 25سے31اگست تک ملتان میں ہوگا،بعد ازاں 4سے 10ستمبر تک فیصل آباد میں میچز شیڈول ہیں، ایونٹ میں 8ٹیموں کراچی وائٹس،لاہور وائٹس، لاہور بلوز،اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد پشاوراور فاٹا کوشامل کیا گیا ہے، حیرت کی بات ہے کہ راولپنڈی اور ملتان میں کھیلے گئے گزشتہ سال کے ایڈیشن کی فاتح کراچی بلوز ٹیم اس بار ایکشن میں نظر نہیں آئیگی، اس کی جگہ فیصل آباد نے نشست سنبھالی،دیگر ٹیموں نے اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے،لاہور بلوز کی ٹیم انتہائی ناقص کارکردگی کی وجہ سے گزشتہ ایونٹ میں آخری پوزیشن پر تھی لیکن رواں ماہ شروع ہونے والے قومی ٹورنامنٹ میں شریک ہوگی۔
یاد رہے کہ کراچی بلوز کو قائد اعظم ٹرافی ٹورنامنٹ میں تنزلی کا شکار ہونے کی بنیاد پرریجنل ٹوئنٹی20کا حصہ بنانے سے گریز کیا گیا ہے، کرکٹ حلقوں نے اس عجیب وغریب فیصلے پر پی سی بی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ طویل فارمیٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر ٹوئنٹی20کے مستقبل کا فیصلہ کرنا مضحکہ خیز ہے، قومی ٹوئنٹی20ٹورنامنٹ سے نظر انداز ہونے والی ٹیموں میں سب سے زیادہ ٹائٹل جیتنے والاسیالکوٹ ریجن بھی شامل ہے۔
یاد رہے کہ حالیہ ایونٹ کے پلیئرز ڈرافٹ کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے تقاضے الگ اور اس کیلیے نوجوان کھلاڑی زیادہ موزوں ہوتے ہیں،مگر ٹیموں کا انتخاب کرتے ہوئے قائداعظم ٹرافی میں کارکردگی کو بنیاد بنایا گیا۔
مزید معلوم ہوا ہے کہ قومی ٹوئنٹی20منعقد کرنے کے اچانک فیصلے نے پی سی بی کو پہلے سے بنائے گئے کئی پروگراموں میں تبدیلی پر مجبور کردیا ہے، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہائی پرفارمنس کیمپ 10ہفتوں تک جاری رہنا تھا، مستقبل کی ضروریات کیلیے تیار کیے جانے والے کھلاڑیوں کو 9 ستمبر تک ٹریننگ کرنا تھی لیکن انھیں گزشتہ روز قبل از وقت ہی رخصت کردیا گیا،دوسری جانب 9 ستمبر تک شیڈول کیریبیئن پریمیئر لیگ میں شریک قومی کرکٹرز کو وقت سے پہلے واپس آنا ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔