کرس گیل نے خود کو ٹی 20 کا موجد قرار دیدیا

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 12 اگست 2017
گیل واحد کرکٹر ہیں جو ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرچکے ہیں۔ فوٹو: فائل

گیل واحد کرکٹر ہیں جو ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرچکے ہیں۔ فوٹو: فائل

بیسیٹر:  کرس گیل نے خود کو ٹوئنٹی 20 کا موجد قرار دے دیا۔

ایک انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ خود کو ایک کمنٹیٹر فرض کریں اور میدان میں موجود کرس گیل کے بارے میں کچھ کہیں توانھوں نے خود سرائی کی انتہا کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ دیکھو طوفان بیٹنگ کے لیے آرہا ہے، اس کا نام کرس گیل ہے، وہ بہت ہی ظالم ہے۔ مجھے بولرز سے ہمدردی محسوس ہورہی ہے، کرس گیل تم لاجواب ہو، یہ گیل کی طاقت ہے اسے غور سے دیکھو۔

یاد رہے کہ گیل واحد کرکٹر ہیں جو ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرچکے ہیں۔ وہ اس وقت کیریبیئن پریمیئر لیگ میں سینٹ کٹس اینڈ نیویس پیٹریاٹس کی نمائندگی کررہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔