- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، قاضی فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
میاں صاحب! آپ ملزم سے مجرم بننے جا رہے ہیں، عمران خان
اسلام آباد / کراچی: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ 5 ججزنے نوازشریف کے خلاف متفقہ فیصلہ دیا، وہ اپنی بیگناہی کا کوئی ثبوت نہ دے سکے، میاں صاحب! آپ پر فرد جرم عائد ہونے جارہی ہے، آپ ملزم سے مجرم بننے جا رہے ہیں۔
گزشتہ روز عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کا مشاورتی اجلاس ہواجس میں نواز شریف کے عدلیہ سے متعلق بیان کی مذمت کی گئی۔ عمران خان نے اجلاس میں کہا کہ نوازشریف عدلیہ کے ساتھ محاذ آرائی کر رہے ہیں، تحریک انصاف عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے، عوام نے نوازشریف کے مظلومیت کارڈ کو مسترد کردیا، عوام کو نواز شریف کی چوری پر یقین ہے۔
بنی گالا میں پاکستان ہندو کونسل کے سابق صدر راجااسرمال منگلانی سے ملاقات اورتحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پربات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف قومی جماعت ہے، ہمارے دروازے تمام مذاہب اور مسلک اورزبانوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لیے کھلے ہیں،پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلیے تحریک انصاف پوری قوم کو متحدکررہی ہے۔
اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ اقلیتوں کی فلاح کے بغیر فلاحی ریاست کے قیام کا خواب ادھورا رہے گا، بانی پاکستان نے ملک میں بسنے والی اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی اور تحفظ کی ضمانت دی تھی، علاوہ ازیں عمران خان نے 23 اگست کو مردان میں ہونیوالا جلسہ ملتوی کردیا۔
عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کو دعوت دیتا ہوں 13 اگست کو لیاقت باغ میں جلسے میں بھرپور شرکت کریں۔ شیخ رشید اور میں مل کر یہ جلسہ کر رہے ہیں، جلسہ کا مقصد ہے کہ قوم بتانا چاہتے ہیں کہ ہم عدلیہ اور جے آئی ٹی کے چھ مجاہدوں کے ساتھ ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔