بدعنوان عناصر کیخلاف کارروائی جاری ہے، چیئرمین نیب

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 12 اگست 2017
قومی اور عالمی اداروں نے بھی نیب کی انسداد بدعنوانی کی مؤثر حکمت عملی کا اعتراف کیا ہے، چیئرمین نیب۔ فوٹو: فائل

قومی اور عالمی اداروں نے بھی نیب کی انسداد بدعنوانی کی مؤثر حکمت عملی کا اعتراف کیا ہے، چیئرمین نیب۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، قومی احتساب بیورو زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کرتے ہوئے بدعنوان عناصر کیخلاف بھی بلاتفریق کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔

چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے نیب ہیڈکوارٹرز اور علاقائی بیوروز کی وسط مدتی کارکردگی کا جائزہ لینے کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس دوران چیئرمین کی مانیٹرنگ اینڈ انسپکشن ٹیم نے رپورٹ پیش کی گئی۔ چیئرمین مانیٹرنگ اینڈ انسپکشن ٹیم کے سینئر ممبر نے وسط مدتی انسپکشن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور نیب ہیڈ کوارٹرز اور علاقائی بیوروز کی خوبیوں اور خامیوں کو اجاگرکیا۔

قمر زمان چوہدری نے نیب ہیڈکوارٹرز اور تمام علاقائی بیوروزکی وسط مدتی انسپکشن کی تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ بدعنوانی سے ترقی کا عمل متاثر ہوتا ہے اور لوگ اپنے حقوق سے محروم رہ جاتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ قومی اور عالمی اداروں نے بھی نیب کی انسداد بدعنوانی کی مؤثر حکمت عملی کا اعتراف کیا ہے جو نیب کی کوششوں سے ممکن ہوا ہے اور یہ پاکستان کیلیے قابل فخر ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔