شام: باغیوں کا الجراح ایئرپورٹ پر قبضہ، جنگی طیارے بھی ہاتھ لگے

اے ایف پی  بدھ 13 فروری 2013
لڑائی میں درجنوں سرکاری فوجی ہلاک،زخمی اور گرفتار، بشار الاسد مذاکرات کریں، بانکی مون. فوٹو: رائٹرز

لڑائی میں درجنوں سرکاری فوجی ہلاک،زخمی اور گرفتار، بشار الاسد مذاکرات کریں، بانکی مون. فوٹو: رائٹرز

دمشق: شام میں صدربشارالاسدکے مخالفین نے منگل کو صوبہ حلب کے الجراح ائیربیس پرقبضہ کر لیا ہے اورپہلی بارمگ جنگی طیاروں کا ایک فلیٹ بھی ان کے ہاتھ لگ گیاہے۔

پیرکوملک کے سب سے بڑے ڈیم پرقبضہ کے بعد باغیوں کی یہ دوسری بڑی کامیابی ہے۔منگل کی لڑائی کے دوران ائیربیس پرتعینات درجنوں سرکاری فوجی مارے گئے، زخمی ہوئے یاقیدکرلیے گئے۔بچ نکلنے والے فوجی بڑی تعداد میں گولاباروداوراسلحہ پیچھے چھوڑ گئے ہیں۔ صدربشارالاسدنے منگل کوایک بیان میں ملک کوبحران سے نکالنے کے لیے ریاست اورشہریوں کے مل کرکام کرنے کی ضرورت پرزوردیاہے اور کہا ہے کہ دہشتگردملک کا انفراسٹرکچرتباہ کرنے پرتلے ہوئے ہیں۔

8

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے صدر بشار الاسد پر زور دیا ہے کہ وہ اپوزیشن اتحادکے سربراہ معاذالخطیب کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش کا موقع ہاتھ سے نہ جانے دیں۔ اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کی سربراہ نوی پلے نے کہاہے کہ شام کی دوسالہ جنگ میں مرنے والوں کی تعداد70 ہزارکے قریب پہنچ گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔