- علامہ اقبال ایئرپورٹ سے اٹلی ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
- وفاقی کابینہ اجلاس میں وزرا کا عالمی عدالتوں میں کیسز ہارنے پر اظہار تشویش
- امریکی فوج میں اب خواجہ سرا بھی بھرتی ہوسکیں گے
- چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کی کمی
- پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے بروکریج ہاؤس کا لائسنس معطل کردیا
- عظمت سعید کمیشن براڈ شیٹ سمیت حدیبیہ ملز اور سرے محل کی بھی انکوائری کرے گا
- پشاور میں دوستی نہ کرنے پر لڑکا قتل
- آکسیجن بندش معاملہ؛ خیبرٹیچنگ اسپتال کے برطرف ملازمین ایک اورانکوائری کیلئے طلب
- شاہد آفریدی ویزا مسائل کے باعث ٹی ٹین لیگ کے لیے قلندرزٹیم کوجوائن نہیں کرسکے
- بھارتی یوم جمہوریہ پر کسانوں نے لال قلعے پر دھاوا بول دیا
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک
- زکر برگ کو سیاست سے ’روکنے‘ کیلئے امریکی عدالت میں درخواست دائر
- تمام انسانوں کا کرہ ارض ایک ہے اور مستقبل بھی مشترک ہے، چینی صدر
- کوئی دھونس یا بلیک میلنگ احتساب کے عمل میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتی، چیئرمین نیب
- نیب ملک میں سیاست کو ناکام اور بدنام کرنے کا طریقہ ہے، شاہد خاقان عباسی
- (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے سنجیدہ لوگ آگے بڑھیں اور متبادل قیادت بنیں، فواد چوہدری
- حلیم عادل شیخ سندھ اسمبلی میں نئے قائد حزب اختلاف مقرر
- پاکستان میں بیسٹ نیٹ فلیکس نامی ویب سائٹ اور452 ویب لنکس بلاک
- لاہور کے اسپتال میں لڑکی کی لاش ملنے کا کیس، اسقاط حمل کا انکشاف
- جیل میں شہبازشریف کو چینی قونصل جنرل کا خط، پنجاب اسپیڈ کی تعریف
افغانستان میں امریکی فوج کی بمباری،11 شہری جاں بحق

جیکٹس پھٹنے کاواقعہ صوبہ فراہ میں اجتماع کے دوران پیش آیا،افغانستان کے حوالے سے جلد بڑافیصلہ کرینگے،ٹرمپ۔ فوٹو: رائٹرز/فائل
کابل: افغانستان کے صوبہ ننگرہارکے ضلع ہسکامینا میں امریکی فضائی حملے کے دوران ایک ہی خاندان کے 11 افرادہلاک ہوگئے جن میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں۔
امریکی فوج نے ایک نجی گاڑی کو سفر کے دوران نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا، مرنے والے افرادکی لاشیں بری طرح مسخ ہوگئی تھیں۔ جس کے باعث ان کی شناخت نہ ہوسکی، صوبائی گورنر کے ترجمان نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے۔
یاد رہے کہ افغانستان میں فضائی حملوں کے دوران بے گناہ شہریوں کی ہلاکت روز کامعمول بن چکی ہے اورگزشتہ ماہ ہلمند صوبے میں ہونیوالے امریکی فضائی حملے میں 16پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے، فروری میں بھی ایک اسی طرح کاواقعہ پیش آیاتھا جس میں ایک فضائی حملے کے نتیجے میں18عام شہری مارے گئے تھے جن میں زیادہ تر تعداد خواتین اوربچوں کی تھی۔
دریں اثنا صوبہ فراہ میں طالبان کے اجتماع میں خودکش جیکٹس پھٹنے کے نتیجے میں متعدد سینئر کمانڈروں سمیت 30 طالبان جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ افغانستان کے حوالے سے فیصلہ کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں، یہ میرے لیے ایک بہت بڑا فیصلہ ہے، ٹرمپ نے پالیسی کا جائزہ لینے کیلیے ٹائم فریم دیے بغیر کہاکہ یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں 17سالہ طویل جنگ جاری ہے بہت جلد ایک فیصلہ کرنے جارہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔