- میانوالی کے تھانہ مکڑوال پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام
- الیکشن کمیشن کی پنجاب اور کے پی کی نگراں حکومت کو ٹرانسفر پوسٹنگ جلد مکمل کرنے کی ہدایت
- جامعہ اردو بدترین مالی وانتظامی بحران کا شکار ہوگئی
- اگر بشریٰ بی بی نے دوران عدت نکاح پر توبہ نہیں کی تو انہیں تجدید ایمان کرنی چاہیے، مفتی سعید
- خیبر پختونخوا اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ سامنے آگئی
- کراچی کے اسکول میں طالب علم پر بہیمانہ تشدد، ہاتھ فریکچر
- گورنر نے الیکشن کمیشن کو خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ دے دی
- قومی اسمبلی اجلاس: شازیہ مری شہدا کا تذکرہ کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں
- یوکرین جنگ میں روس کی مدد پر امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کردیں
- پولیس لائن دھماکے کی ابتدائی رپورٹ نے سیکورٹی انتظامات پر سوالات اٹھا دیئے
- سعودی عرب؛ 4 روزہ مفت ٹرانزٹ ویزے پر عمرے اور سیاحت کی اجازت
- والدین کو جلاکر قتل کرنے والے سفاک بیٹے کو 2 بار عمر قید کی سزا
- پاکستان میں کورونا وائرس کےنئے ویریئنٹ بی ایف سیون کی تصدیق
- سانحہ پشاور کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، کور کمانڈرز کانفرنس
- آئی ایم ایف کی بنگلادیش کیلیے 4.7 ارب ڈالر قرضے کی منظوری
- پشاور خود کش حملے کی ذمہ داری کالعدم ٹی ٹی پی خراسانی گروپ نے قبول کی ہے،وزیرداخلہ
- ایل پی جی کی قیمت میں 60 روپے فی کلوگرام کا بڑا اضافہ
- اپنی موت کا ڈراما رچانے کیلیے جرمن لڑکی نے ہم شکل بلاگر کو قتل کردیا
- سانحہ پشاور پر آرمی چیف پارلیمنٹ کو بریفنگ دیں، نورعالم خان
- کراچی میں ڈاکوؤں کی سڑک کے بیچ میں آزادنہ لوٹ مار کی تصاویر وائرل
اشتہارات کی مرکزی پالیسی واپس لی جائے، سی پی این ای

وفاقی وزارت اطلاعات نےسرکاری اشتہارات کی تقسیم کی مرکزی پالیسی نےچھوٹے،علاقائی اخبارات کوتباہ کردیا ہے, سی پی این ای. فوٹو: فائل
کراچی: کونسل آف نیوز پیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے وفاقی حکومت کے اشتہارات کی تقسیم کے سلسلے میں سخت گیر مرکزی پالیسی کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
سی پی این ای کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے گزشتہ روز یہاں ہونے والے ایک اجلاس میں منظور کی جانے والی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزارت اطلاعات نے سرکاری اشتہارات کی تقسیم کی مرکزی پالیسی نے چھوٹے، علاقائی اخبارات کو مالی طور پر تباہ کردیا ہے۔ سی پی این ای کی قرار داد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان ٹیلیویژن کارپوریشن، پارکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن اور اے پی پی کو انتخابات سے قبل سرکاری کنٹرول سے نکال کر آزاد، خودمختار اور غیر جانبدار ادارے بنانے کے فوری اقدامات کیے جائیں۔
سی پی این ای کے صدر جمیل اطہر قاضی کی زیر صدارت ہونے والے اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انتخابات کے حوالے سے پرنٹ میڈیا کے لیے ضابطہ اخلاق کا اجرا کرکے اس پر الیکشن کمیشن کے ذریعے عملدرآمد کامطالبہ کیا جائے۔ اجلاس میں سی پی این ای کو مزید فعال بنانے، آزادی صحافت کی جدوجہد کے تحفظ، صحافتی ضابطہ اخلاق، سی پی این ای کے آئین میں ضروری ترامیم کرنے، ممبران کی اسکروٹنی اور نئی رکنیت سازی اور مالیاتی امور سے متعلق ایک مربوط لائحہ عمل اور پروگرام ترتیب دینے کی مختلف تجاویز پر غور کیا گیا اور مختلف سب کمیٹیوں کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں روزنامہ ہلال پاکستان کے سابق ایڈیٹر سراج الحق میمن، سینئر صحافی عائشہ ہارون اور روزنامہ سنگ میل کے ایڈیٹر ای آر روحانی کی وفات پر دعائے مغفرت کی گئی۔ اجلاس میں گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں سی پی این ای کے زیر اہتمام جمہوری عمل کے ذریعے اقتدار کی منتقلی، آزادانہ و شفاف انتخابات کے موضوع پر ہونے والی قومی کانفرنس کے بروقت انعقاد اور اس کی کامیابی پر کونسل کے سیکریٹری جنرل عامر محمود کی کارکردگی کو متفقہ طور پر سراہا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔