- سعودی عرب میں سزائے موت پر عمل درآمد میں ڈرامائی کمی
- تحریک انصاف کی حکومت کو بین الاقوامی قانونی فورم پر ایک اور دھچکا
- پشاور کی ننھی زینب 100 دن گزر جانے کے بعد بھی بازیاب نہ ہوسکی
- چینی انجینئر کو اغوا کرنے والا دہشت گرد گرفتار
- مسلسل تین ماہ شکاگو ایئرپورٹ پر رہنے والا شخص گرفتار
- کراچی فائربریگیڈ کا ہیلپ لائن نمبر خراب ، شہری ہنگامی حالات میں رابطے سے محروم
- واشنگٹن میں سیکیورٹی الرٹ جاری، جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں معطل
- بلوچستان میں شدید سردی؛ درجہ حرارت منفی 4 تک جانے كا امكان
- کراچی میں گیس بحران کی شدت بڑھنے سے معمولات زندگی شدید متاثر
- پاکستان میں چینی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دیدی گئی
- وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی صوبوں کو مہنگائی پر قابو پانے کیلیے اقدامات کی ہدایت
- تائیوان کے معاملے پر امریکا باز نہ آیا تو بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی، چین
- روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اُونچی اُڑان جاری
- عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ
- یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے چیئرمین کو برطرف اور بورڈ تحلیل کردیا گیا
- حکومت کا پی ڈی ایم کو ریڈ زون میں احتجاج کی اجازت دینے کا فیصلہ
- الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کیس میں جانبداری نہیں کرنے دیں گے، فضل الرحمان
- وزیراعظم کا براڈ شیٹ کیس عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ
- افغان صوبے بغلان میں چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ، 8 اہلکار ہلاک
- سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے دہشت گرد حملے میں بچوں سمیت 3 زخمی
نیہا دھوپیا زخمی ہوگئیں، اسپتال پہنچانے کے بجائے مداحوں کی سیلفیاں

حادثے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا لیکن خوش قسمتی سے نیہا دھوپیا بال بال بچ گئیں؛فوٹوفائل
ممبئی: بھارتی پنجاب کے شہر چندی گڑھ میں اداکارہ نیہا دھوپیا ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئیں اور اس پر ستم ظریفی یہ کہ لوگ انہیں اسپتال پہنچانے کے بجائے ان کے ساتھ سیلفیاں لیتے رہے۔
بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نیہا دھوپیا ان دنوں اپنے رئیلٹی شو ’’نوفلٹرنیہا‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں اور اسی سلسلے میں وہ بھارتی پنجاب کے شہر چندی گڑھ میں موجود تھیں ، جہاں انہوں نے اپنے شو کی خوب تشہیر کی بعد ازاں وہ چندی گڑھ سے واپس ممبئی آنے کیلئے ائیر پورٹ جارہی تھیں کہ ان کی کار کو حادثہ پیش آگیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ناموراداکارہ عائشہ عمراوراداکاراظفررحمان ٹریفک حادثے میں زخمی
اداکارہ کی گاڑی کو سامنے سے آنے والی تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماردی، اس حادثے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا لیکن خوش قسمتی سے نیہا دھوپیا بال بال بچ گئیں تاہم ان کا کندھا شدید زخمی ہواہے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی چندی گڑھ کے مقامی لوگ وہاں جمع ہوگئے اور گاڑی میں زخمی حالت میں موجود اداکارہ کو دیکھ کران کی مدد کرنے کے بجائے ان کے ساتھ سیلفیاں لیتے رہے۔
اداکارہ اور ان کی ٹیم حادثہ پیش آنے کے بعد تقریباً ایک گھنٹے تک جائے حادثہ پرہی موجود تھی لیکن کوئی بھی ان کی مدد کرنے نہیں آیا نیہالوگوں کی بے حسی دیکھ کر حیران رہ گئیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: اداکارہ خوشبوٹریفک حادثے میں شدید زخمی، بھائی اور بھتیجی جاں بحق
بعد ازاں اداکارہ اوران کی ٹیم اپنی مدد آپ کے تحت خود اسپتال پہنچیں جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی اور ان کے زخموں کا علاج کیا گیا۔نیہا کے جسمانی زخم تو بھرجائیں گے لیکن ان زخموں کو بھرنے میں شاید بہت وقت لگے جو انہیں لوگوں کی بے حسی اور رویہ دیکھ کر لگے ہیں جو حادثے کے وقت ان کی مدد کرنے کے بجائے تصاویر کھینچنے میں مصروف رہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔