پاکستان کے روشن مستقبل کی راہ میں رکاوٹ بننے والے قوم کے مجرم ہیں، شہبازشریف

ویب ڈیسک  ہفتہ 12 اگست 2017
2018 کےعام انتخابات میں بھی عبرتناک شکست ان عناصرکا مقدرہے، شہبازشریف:فوٹو:فائل

2018 کےعام انتخابات میں بھی عبرتناک شکست ان عناصرکا مقدرہے، شہبازشریف:فوٹو:فائل

 لاہور: وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی قیادت میں شروع کیا گیا سفرکامیابی سے طےکریں گے اور پاکستان کے روشن مستقبل کی راہ میں رکاوٹ بننے والے قوم کے مجرم ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے نوجوانوں کے حقوق کےعالمی دن پرپیغام میں کہا کہ پاکستان کی 60 فیصد سے زائد آبادی نوجوانوں پرمشتمل ہےجوہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، نوجوانوں کی صلاحیتیں بروئے کارلانے کیلیے اقدامات کی ضرورت پرزوردینا ہے، نوجوانوں کوبا اختیاربنانے کیلیے وسائل کی فراہمی مستقبل کیلیے سود مند سرمایہ کاری ہے، نوجوانوں کی فلاح وبہبوداورانہیں با اختیاربنانے کے انقلابی اقدامات کیے اور قوم کواپنے باصلاحیت، ہونہار، ذہین نوجوانوں سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔

شہبازشریف نے مزید کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں شروع کیا گیا سفرکامیابی سے طےکریں گے اور پاکستان کے روشن مستقبل کی راہ میں رکاوٹ بننے والے قوم کے مجرم ہیں، خوددار،خوشحال اورمعاشی طور پرمضبوط پاکستان ہماری منزل ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔