- سابق ایم این اے جمشید دستی کی ایک اور جعل سازی پکڑی گئی
- سپریم کورٹ نے بغیر ہیلمٹ پیٹرول کی فراہمی کا فیصلہ معطل کردیا
- کوٹری کے قریب مسافر کوچ کی کار کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق
- رنگ روڈ منصوبہ؛ انتظامیہ نے ایک صدی پرانے برگد کے درخت کوبچانے کیلئے سرجوڑلیے
- پشاور بلدیاتی انتخابات کے لیے 7 تحصیلوں میں تقسیم
- کراچی ٹیسٹ کا دوسرا دن؛ پاکستان کی جنوبی افریقا کے خلاف بیٹنگ
- بن ڈنک کا جنوبی افریقا کے بعد دوسری ٹیموں کوپاکستان کا دورہ کرنے کا مشورہ
- عالمی ادارہ صحت نے کووڈ 19 علاج کی نئی ہدایات جاری کردیں
- پی ڈی ایم لانگ مارچ کل کے بجائے آج کرے، شیخ رشید
- گھنے جنگل میں مسلسل 18 روز بھٹکنے والا شخص زندہ برآمد
- کیا مائیکروسافٹ مُردوں کو ’زندہ‘ کرنا چاہتا ہے؟
- تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز اور تنظیمی رہنماوں میں بڑھتی ہوئی مایوسی
- ان ہاؤس تبدیلی کیلئے سیاسی جوڑ توڑ، حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے
- ملک و قوم کی ترقی کے لئے سیاسی افہام و تفہیم کی راہ اپنانا ضروری
- امن و امان کی خراب صورتحال، اپوزیشن کی حکومت پر شدید تنقید
- چینی صدر اور عالمی اولمپک کمیٹی کے سربراہ میں ٹیلی فونی رابطہ
- اپوزیشن کی احتجاجی تحریک دم توڑنے لگی، دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے
- خرم منظور نے سعید انور سے ملکی ریکارڈ چھین لیا
- ٹریور چیپل 40 برس بعد بھی انڈر آرم گیند پر معافی مانگنے کو تیار نہیں ہوئے
- بہترین رن آؤٹ پر محمد رضوان کو جونٹی رہوڈز سے تشبیہ دی جانے لگی
پاکستان کے روشن مستقبل کی راہ میں رکاوٹ بننے والے قوم کے مجرم ہیں، شہبازشریف

2018 کےعام انتخابات میں بھی عبرتناک شکست ان عناصرکا مقدرہے، شہبازشریف:فوٹو:فائل
لاہور: وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی قیادت میں شروع کیا گیا سفرکامیابی سے طےکریں گے اور پاکستان کے روشن مستقبل کی راہ میں رکاوٹ بننے والے قوم کے مجرم ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے نوجوانوں کے حقوق کےعالمی دن پرپیغام میں کہا کہ پاکستان کی 60 فیصد سے زائد آبادی نوجوانوں پرمشتمل ہےجوہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، نوجوانوں کی صلاحیتیں بروئے کارلانے کیلیے اقدامات کی ضرورت پرزوردینا ہے، نوجوانوں کوبا اختیاربنانے کیلیے وسائل کی فراہمی مستقبل کیلیے سود مند سرمایہ کاری ہے، نوجوانوں کی فلاح وبہبوداورانہیں با اختیاربنانے کے انقلابی اقدامات کیے اور قوم کواپنے باصلاحیت، ہونہار، ذہین نوجوانوں سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔
شہبازشریف نے مزید کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں شروع کیا گیا سفرکامیابی سے طےکریں گے اور پاکستان کے روشن مستقبل کی راہ میں رکاوٹ بننے والے قوم کے مجرم ہیں، خوددار،خوشحال اورمعاشی طور پرمضبوط پاکستان ہماری منزل ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔