- کوٹری کے قریب مسافر کوچ کی کار کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق
- رنگ روڈ منصوبہ؛ انتظامیہ نے ایک صدی پرانے برگد کے درخت کوبچانے کیلئے سرجوڑلیے
- پشاور بلدیاتی انتخابات کے لیے 7 تحصیلوں میں تقسیم
- کراچی ٹیسٹ کا دوسرا دن؛ پاکستان کی جنوبی افریقا کے خلاف بیٹنگ
- بن ڈنک کا جنوبی افریقا کے بعد دوسری ٹیموں کوپاکستان کا دورہ کرنے کا مشورہ
- عالمی ادارہ صحت نے کووڈ 19 علاج کی نئی ہدایات جاری کردیں
- پی ڈی ایم لانگ مارچ کل کے بجائے آج کرے، شیخ رشید
- گھنے جنگل میں مسلسل 18 روز بھٹکنے والا شخص زندہ برآمد
- کیا مائیکروسافٹ مُردوں کو ’زندہ‘ کرنا چاہتا ہے؟
- تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز اور تنظیمی رہنماوں میں بڑھتی ہوئی مایوسی
- ان ہاؤس تبدیلی کیلئے سیاسی جوڑ توڑ، حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے
- ملک و قوم کی ترقی کے لئے سیاسی افہام و تفہیم کی راہ اپنانا ضروری
- امن و امان کی خراب صورتحال، اپوزیشن کی حکومت پر شدید تنقید
- چینی صدر اور عالمی اولمپک کمیٹی کے سربراہ میں ٹیلی فونی رابطہ
- اپوزیشن کی احتجاجی تحریک دم توڑنے لگی، دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے
- خرم منظور نے سعید انور سے ملکی ریکارڈ چھین لیا
- ٹریور چیپل 40 برس بعد بھی انڈر آرم گیند پر معافی مانگنے کو تیار نہیں ہوئے
- بہترین رن آؤٹ پر محمد رضوان کو جونٹی رہوڈز سے تشبیہ دی جانے لگی
- بولرز کو بیٹسمینوں سے بہتر مزاحمت کی توقع
- اسرائیل مردہ باد ریلی کا حقیقی مقصد کیا تھا؟
نوازشریف کا قافلہ لاہور میں داخل

نوازشریف لاہور میں پہلے شاہدرہ چوک اور پھر داتا دربار کے باہر شرکائے ریلی سے آخری خطاب کریں گے : فوٹو : فائل
گوجرانوالہ: سابق وزیراعظم نوازشریف کا قافلہ گوجرانوالہ سے لاہور میں داخل ہوگیا ہے جو داتا دربار پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں اسلام آباد سے چلنے والی ریلی کا آج چوتھا اورآخری روز ہے اور اب ان کا قافلہ اپنی آخری منزل لاہور میں داخل ہوگیا ہے، گوجرانوالہ میں ایک رات قیام کے بعد نوازشریف کی قیادت میں ریلی براستہ کامونکے اور مرید کے لاہور پہنچے جہاں سابق وزیراعظم پہلے شاہدرہ چوک اور پھر داتا دربار کے باہر ریلی کے شرکا سے آخری خطاب کریں گے۔
لاہور میں داخل ہونے پر نوازشریف کا والہانہ استقبال کیا گیا اور ان پر پھول نچھاور کرنے کے ساتھ ساتھ آتش بازی کا بھی بھرپور مظاہرہ کیا گیا تاہم شہر کے تمام داخلی راستے سیکیورٹی خدشات کے باعث بند کردیئے گئے اور سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: نوازشریف کا قافلہ لاہور کی جانب رواں دواں
دوسری جانب وفاقی وزیرخارجہ خواجہ آصف کی قیادت میں سیالکوٹ سے جانے والا قافلہ اور وفاقی وزیرقانون زاہد حامد کی قیادت میں پسرور سے روانہ ہونے والی ریلی کامونکی میں نوازشریف کا استقبال کرے گی اور ان کے ساتھ لاہور تک جائیں گے۔ مریدکے میں وزیرداخلہ احسن اقبال اور وزیردفاعی پیداوار رانا تنویر نوازشریف کا استقبال کریں گے، شہر کی مرکزی شاہراہ پر اسٹیج تیار کیا گیا ہے اور نوازشریف کا شرکا خطاب بھی متوقع ہے ، لاہور سے مریدکے میں داخلے کی مرکزی شاہراہ بند کردی گئی ہے اور مسافروں کو آبادیوں سے گزرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔