سب جانتے ہیں حملہ کتنا مہنگا پڑے گا،ایرانی اسپیکر

نیٹ نیوز  بدھ 13 فروری 2013
دنیا میں جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کا ذمے دارصرف امریکا ہے،ذرائع ابلاغ سے خطاب. فوٹو ثنا

دنیا میں جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کا ذمے دارصرف امریکا ہے،ذرائع ابلاغ سے خطاب. فوٹو ثنا

دبئی: ایران نے منگل کواس بات کوتسلیم کیاہے کہ وہ اپنے ملک میں افزودہ کیے گئے یورینیم کواپنے ری ایکٹرزمیں ایٹمی ایندھن کے طورپراستعمال کررہاہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان رحیم مہمان پرست نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انکا ملک 20 فیصدتک افزودہ اپنایورینیم ایٹمی ری ایکٹرمیں استعمال کررہاہے اوراس حوالے سے تمام رپورٹس عالمی ایٹمی ایجنسی کوبھیج دی گئی تھیں۔20 فیصد تک یورینیم افزودگی ایک چھوٹا قدم ہے ،ایٹمی ہتھیاربنانے کیلیے 90 فیصدتک یورینیم افزودگی کی ضرورت ہوتی ہے۔

9

عالمی ایٹمی ایجنسی(آئی اے ای اے ) اورایران کے درمیان اس کے ایٹمی پروگرام پرمذاکرات آج(بدھ) پھرہورہے ہیں۔عالمی ایجنسی کوشبہ ہے کہ ایران پارچن کے فوجی اڈے پرایٹمی ہتھیاربنانے کی کوشش کررہاہے جس کی ایران تردیدکرتاہے۔پریس کانفرنس میں مہمان پرست نے کہاکہ اگران کے ملک کے ایٹمی حق کوتسلیم کرلیاجائے تووہ اس فوجی اڈے کے معائنے کوبھی تیارہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔