انتخابی امیدواروں کی اسکروٹنی 14روزمیں کرنے کی تجویز

خبر ایجنسیاں  بدھ 13 فروری 2013
پولنگ بوتھ پرقبضے کاجرمانہ 5لاکھ کیاجائے،انتخابی اصلاحات کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا  فوٹو: فائل

پولنگ بوتھ پرقبضے کاجرمانہ 5لاکھ کیاجائے،انتخابی اصلاحات کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا فوٹو: فائل

اسلام آباد: پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میںالیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پرمشاورت کاعمل مکمل نہ کیا جاسکا۔

ذیلی کمیٹی کے اراکین نے تجاویزدیںکہ امیدواروںکی اسکروٹنی 30کے بجائے 14دن میں کی جائے،دن بڑھانے کے لیے آئینی ترمیم کی ضرورت ہوگی،پولنگ بوتھوں پرقبضہ کرنے والوں پر جرمانہ کی حد 5لاکھ تک بڑھائی جائے۔کمیٹی کااجلاس سینیٹرکرنل(ر)طاہرحسین مشہدی کی زیرصدارت ہوا،اجلاس میںآئندہ عام انتخابات کیلیے پولنگ کیمپ ووٹرزمیںپرچی کی تقسیم،ٹرانسپورٹ کی فراہمی بینرزوہولڈنگزکے ذریعے پبلسٹی سمیت مختلف امور پر غورکیاگیاتاہم کسی قسم کے حتمی فیصلے پرذیلی کمیٹی نہ پہنچ سکیں۔

10

طاہر حسین مشہدی نے کہاکہ ہم اپنی سفارشات 3دن میںمکمل کرکے خصوصی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کے سامنے پیش کردیں گے لیکن اس موقع پرسیکریٹری کمیٹی نے انکشاف کیاکہ ابھی تک ذیلی کمیٹی کانوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا،صرف ایک پیغام کے ذریعے مطلع کیاگیاجس پرسینیٹر کامل علی آغا اورسینیٹرسعید غنی نے سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ اگرنوٹیفکیشن ہی جاری نہیںکیاگیاتوپھرہماری تجاویز کس طرح ریکارڈ پرآئینگی جس پراجلاس آج (بدھ) تک ملتوی کردیاگیا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔