- منشیات فروشوں نے پولیس ٹیم پر گاڑی چڑھا دی، اہلکار شہید
- محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کیلیے مشروط رضامندی
- فہد ملک قتل کیس کے ملزمان کا ٹی وی کیمرہ مین پر بدترین تشدد
- کووِڈ 19 پر تحقیق میں تعاون پر چین کے شکر گزار ہیں، عالمی ادارہ صحت
- مونیکا لاڑک زیادتی و قتل کیس کے ملزم کا ڈی این اے میچ کرگیا
- بھارت میں اپنی بیٹی کو 7 سال تک زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
- جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز؛ قومی ٹیم کے ارکان کل کراچی رپورٹ کریں گے
- شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے پولیس چیک پوسٹ کو بارودی مواد سے اڑا دیا
- پاکستان بھارتی مذموم عزائم کوبے نقاب کرتا رہے گا، وزیراعظم
- ناانصافی اور امتیازات، ڈپریشن اور مایوسی کی وجہ بھی قرار
- دو ڈرونز کے درمیان کوانٹم انٹرنیٹ سگنل بھیجنے کا کامیاب مظاہرہ
- ٹون می: آپ کی تصویر کو ڈزنی فنکار بنانے والی ایپ
- تعلیمی اداروں کی مرحلہ وار بحالی، نویں تا بارہویں جماعت تک تدریسی عمل شروع
- بھارت یکے بعد دیگرے اپنی غیرذمہ دارانہ حرکتوں کی وجہ سے بے نقاب ہورہا ہے، شاہ محمود قریشی
- مزید 1920 افراد میں کورونا کی تشخیص، 46 مریض جاں بحق
- کراچی کے ضلع ملیر میں سرکاری اسکولوں کی تعمیرو مرمت،21 کروڑ کے ٹھیکوں کی بندر بانٹ
- کورونا لہر کے باعث بیوٹی پارلرز کا کام شدید متاثر
- حفیظ کی سیریز میں شرکت پر سوالیہ نشان ثبت
- جنوبی افریقا کا ’تھنک ٹینک‘ بھارت میں رہ گیا
- شرجیل کو واپس نہ لاؤ
دہری شہریت کیس؛ نادیہ گبول اور فرح ناز کے وارنٹ گرفتاری جاری

عدالت کا نادیہ گبول اور فرح ناز اصفہانی کو گرفتار کرکے یکم ستمبر تک پیش کرنے کا حکم فوٹو: فائل
کراچی: عدالت نے دہری شہریت کیس میں پیپلز پارٹی کی رہنما نادیہ گبول اور فرح ناز اصفہانی کے وارنٹ گرفتاری کردیے۔
سیشن جج جنوبی کراچی کی عدالت میں دہری شہریت کیس میں نااہل قرار دیے گئے ارکان اسمبلی کے خلاف فوجداری کارروائی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پیپلز پارٹی کی رہنما نادیہ گبول اور فرح ناز اصفہانی کو گرفتار کرکے یکم ستمبر تک پیش کرنے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں: رحمن ملک، فرح ناز اور نادیہ گبول کی سیشن عدالت میں طلبی
دہری شہریت کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل ہونے والی دونوں ملزماؤں کی بریت کی درخواستیں مسترد ہوچکی ہیں اور اب ان پر فرد جرم عائد کی جانی تھی۔ فرح ناز اصفہانی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمہ علاج کےلیے ملک سے باہر ہیں اس لیے انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: دہری شہریت کیس، نادیہ گبول نے زر ضمانت جمع کرادی
الیکشن کمیشن کے پراسیکیوٹر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزماؤں کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔ دہری شہریت کیس میں صوبائی الیکشن کمیشن کی درخواست پر دونوں خواتین کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ سابق سفیر حسین حقانی کی بیوی فرح ناز اصفہانی امریکا اور نادیہ گبول کینیڈا کی شہریت رکھتی ہیں۔ ستمبر 2012 میں دونوں کو سپریم کورٹ نے آرٹیکل 62، 63 کے تحت نااہل قرار دے کر ان کے خلاف فوجداری کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا، جس پر کراچی کی سیشن عدالت میں ان کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کے تحت کارروائی کی جارہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔