سپریم کورٹ نوازشریف کیلیے نرم گوشہ رکھتی ہے،اعتزازاحسن

آئی این پی  بدھ 13 فروری 2013
سوئس حکام کوجبراًخط لکھوایاگیا،جواب توایسا ہی آناتھا،میرامؤقف درست ثابت ہوا۔ فوٹو: فائل

سوئس حکام کوجبراًخط لکھوایاگیا،جواب توایسا ہی آناتھا،میرامؤقف درست ثابت ہوا۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنمااورسپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سابق صدربیرسٹراعتزا ز احسن نے کہاہے کہ  سوئس حکام کوجبراًخط لکھوایاگیا،خط کاجواب توایسا ہی آنا تھا۔

میرامؤقف درست ثابت ہوا،اپنے صدرکودوسرے ملک کی عدالت میں گھسیٹنے کی مثال نہیں ملتی،اگر60ملین ڈالرکی بات تھی توسول مقدمہ کیوں نہیں چلایاگیا؟سپریم کورٹ نوازشریف کیلیے نرم گوشہ رکھتی ہے۔

15

اپنے انٹرویومیں اعتزازاحسن نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی تشکیل نوسے متعلق طاہرالقادری کی پٹیشن پرسپریم کورٹ کے پاس کچھ راستے ہیں،پہلایہ کہ الیکشن سرپرہیں اورالیکشن کمیشن جب کام کررہاہے توہم الیکشن کمیشن کو کیسے برخاست کرسکتے ہیں؟دوسرایہ کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل تمام جماعتوںکے اتفاق رائے سے ہوئی ہے ۔انھوںنے کہا کہ طاہرالقادری کی پٹیشن پرسپریم کورٹ الیکشن میں تاخیرنہیں ہونے دے گی،الیکشن میں تاخیر نہ ہونے دینانوازشریف کی خواہش کی بھی تائیدہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔