پاکستان کے اعتراض پر بھارت انڈر 19 ایشیا کپ کی میزبانی سے محروم

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 12 اگست 2017
انڈر 19 ایشیا کپ ایونٹ کو ملائیشیا منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے . فوٹو : فائل

انڈر 19 ایشیا کپ ایونٹ کو ملائیشیا منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے . فوٹو : فائل

 لاہور: پاکستان کے اعتراض پر بھارت انڈر 19 ایشیا کپ کی میزبانی سے محروم ہوگیا، ایونٹ کو ملائیشیا منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پاکستان کے اعتراض پر بھارت انڈر 19 ایشیا کپ کی میزبانی سے محروم ہوگیا جب کہ ایونٹ کو ملائیشیا منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعتراض اٹھایا تھا کہ پڑوسی ملکوں کے تعلقات کشیدہ ہونے کی وجہ سے بھارت نے کھیلوں کے کئی بین الاقوامی ایونٹس کیلیے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہیں کئے، انڈر19ایشیا کپ میں شرکت بھی کھٹائی میں پڑ سکتی ہے جب کہ مقابلوں کے دوران گرین شرٹس کو سیکیورٹی مسائل کا بھی سامنا کرناپڑسکتا ہے، لہٰذا ایونٹ کسی نیوٹرل وینیوپر منتقل کردیا جائے اور پاکستان کا اعتراض تسلیم کرلیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔