- وفاقی کابینہ اجلاس، قرض کیلئے اسلام آباد کلب کو گروی رکھنے کی منظوری
- پشاور میں دوستی نہ کرنے پر لڑکا قتل
- آکسیجن بندش معاملہ؛ خیبرٹیچنگ اسپتال کے برطرف ملازمین ایک اورانکوائری کیلئے طلب
- شاہد آفریدی ویزا مسائل کے باعث ٹی ٹین لیگ کے لیے قلندرزٹیم کوجوائن نہیں کرسکے
- بھارتی یوم جمہوریہ پر کسانوں نے لال قلعے پر دھاوا بول دیا
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک
- زکر برگ کو سیاست سے ’روکنے‘ کیلئے امریکی عدالت میں درخواست دائر
- تمام انسانوں کا کرہ ارض ایک ہے اور مستقبل بھی مشترک ہے، چینی صدر
- کوئی دھونس یا بلیک میلنگ احتساب کے عمل میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتی، چیئرمین نیب
- نیب ملک میں سیاست کو ناکام اور بدنام کرنے کا طریقہ ہے، شاہد خاقان عباسی
- (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے سنجیدہ لوگ آگے بڑھیں اور متبادل قیادت بنیں، فواد چوہدری
- حلیم عادل شیخ سندھ اسمبلی میں نئے قائد حزب اختلاف مقرر
- پاکستان میں بیسٹ نیٹ فلیکس نامی ویب سائٹ اور452 ویب لنکس بلاک
- لاہور کے اسپتال میں لڑکی کی لاش ملنے کا کیس، اسقاط حمل کا انکشاف
- جیل میں شہبازشریف کو چینی قونصل جنرل کا خط، پنجاب اسپیڈ کی تعریف
- بھارت میں ریپبلک ڈے پر ٹینک نہیں ٹریکٹر نظر آرہے ہیں، وزیر خارجہ
- تحریک انصاف نے جمعیت علماء اسلام کے خلاف فارن فنڈنگ کیس دائر کردیا
- بھارت کا یوم جمہوریہ، دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں
- پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جرمانہ
- شوبازوں نے پولیس کی وردی بدلی کی مگر اصلاحات کیلئے اقدامات نہ کئے، فردوس عاشق
امریکی جنگی طیارے کی بحرین کے ایئرپورٹ پر کریش لینڈنگ

کریش لینڈنگ کی وجہ سے طیارے کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ پائلٹ محفوظ رہا — فوٹو : سوشل میڈیا
منامہ: امریکی جنگی طیارہ دوران پرواز انجن میں خرابی کا شکار ہوگیا جس کی وجہ سے اسے بحرین کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی جبکہ پائلٹ بحفاظت طیارے سے نکلنے میں کامیاب رہا۔
امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خلیج فارس میں موجود امریکی بحری بیڑے یو ایس ایس نمٹز کے ترجمان کموڈور بل اربن نے بتایا کہ امریکی فضائیہ کے ایف 18 جنگی طیارے نے بحری بیڑے سے اڑان بھری لیکن دوران پرواز اس میں تکنیکی خرابی ہوگئی جس کے بعد اسے کریش لینڈنگ کرنی پڑی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پہلے پائلٹ نے طیارے کو بحرین کے شیخ عیسیٰ ایئربیس پر اتارنا چاہا تاہم یہ ممکن نہیں تھا جس کے بعد جیٹ کو بحرین کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرایا گیا۔ تکنیکی خرابی کی وجہ سے طیارے کو روکنا ممکن نہیں تھا لہٰذا جب طیارہ رن وے پر پہنچا تو پائلٹ طیارے سے بحفاظت نکل گیا۔
امریکی حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور اس واقعے میں طیارے کو جزوی طور پر نقصان پہنچا جبکہ کسی قسم کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ امریکی طیارے کی کریش لینڈنگ کے باعث بحرین کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیاروں کی آمد و رفت کئی گھنٹوں تک معطل رہی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔