- مودی سرکار کی مسلم تاریخ مٹانے کی مہم، ایوان صدر کے مغل گارڈن کا نام تبدیل
- مری میں گزشتہ 12 گھنٹے سے برفباری کا سلسلہ جاری
- شیخ رشید کی آبائی رہائشگاہ لال حویلی کو سیل کر دیا گیا
- پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتیں، ٹرانسپورٹ کرایوں میں 10 فیصد اضافہ
- زمین سے 1450 نوری سال دور ویری ایبل ستاروں کی تصویر عکس بند
- کم وقت میں زیادہ سویٹر پہننے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
- فوری طور پر خون روکنے والی پٹی
- پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- بلاول بھٹو زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے
- کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق
- ایلون مسک سے’خودکارگاڑیوں‘ کے دعوے پر تفتیش شروع
- کراچی کے ترقیاتی فنڈز میں بندر بانٹ، ٹھیکدار کو کام شروع بغیر ہی 10 کروڑ روپے کی ادائیگی
- ملک میں بجلی بریک ڈاؤن میں سائبر اٹیک کا خدشہ موجود ہے، وزیر توانائی
- قومی اسمبلی کے 33 حلقوں سے عمران خان ہی الیکشن لڑیں گے، تحریک انصاف
- اسلامیہ کالج کا سامان پرانے کمپلیکس میں سیل؛ طلبہ و عملہ زمین پر بیٹھنے پر مجبور
- مریم نواز کی واپسی پر اسحاق ڈار نے قوم کو پٹرول بم کی سلامی دی، پرویز الہیٰ
- معاشی بحران حل کرنے کیلیے کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے، وزیر خزانہ
- چوتھی کمشنر کراچی میراتھن میں جاپانی ایتھلیٹ فاتح قرار
- صدرمملکت کا ایف بی آر کو برطانوی دور کی لائبریری کو ٹیکس کٹوتی واپس کرنے کا حکم
- جرمنی نے بیلجیئم کو شکست دے کر عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا
الیکشن کمیشن کے ڈمی پارٹی انتخابات قبول کرنے پرتشویش ہے، عمران
سیاسی جماعتوں کے تحفظات دورہونے چاہئیں،اقتدارمیں شامل جماعتوں سے اتحاد نہیں ہوگا۔ فوٹو: آن لائن/فائل
اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبرپختونخوااور پنجاب میں پارٹی انتخابات کاپہلا مرحلہ مکمل ہونے پر کارکنوں کومبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی انتخابات نے حقیقی جمہوریت پر یقین رکھنے والوں اورجمہوریت کالبادہ اوڑھنے والے سیاسی آمروں کے درمیان واضح لکیرکھینچ دی ہے۔
ان خیالات کااظہار عمران خان نے پارٹی وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انھوں نے بعض سیاسی جماعتوں کے ڈمی پارٹی انتخابات کوالیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تسلیم کرنے پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان سیاسی جماعتوں نے کوئی الیکشن نہیںکرایابلکہ چند افراد نے بند کمروں میں بیٹھ کرپارٹی عہدوں پر من پسند افراد کی سلیکشن کی ہے ۔
انھوں نے کہا کہ ایسے جعلی انتخابات ملک کے گلے سڑے سیاسی نظام کا تحفہ ہیں جو ملک کی تباہی کا موجب بن رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پوری دنیا ایسے سیاستدانوں پر ہنستی ہے جو پارٹی میں انتخابات تو منعقد نہیں کرواتے لیکن جمہوریت کا ڈھنڈورا پیٹتے پھرتے ہیں۔چکوال میں شوکت حسین کرولی کی طرف سے دیے گئے عشائیہ کے دوران عمران خان نے کہا کہ اقتدارمیںبیٹھی جماعتوںکیساتھ اتحاد نہیںہوگا۔ شفاف الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن پرسیاسی پارٹیوں کے تحفظات دورکرنیکی ضرورت ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔