- بائیڈن کے صدر بننے سے امریکا کی 230 سالہ تاریخ میں کیا کیا پہلی بار ہوا !
- وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں کی شرحِ منافع میں اضافہ کردیا
- آرمی چیف کا سیالکوٹ گیریژن کا دورہ، آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ
- دنیا میں اپنے اتحادیوں سے پیدا ہونے والی دوریاں ختم کریں گے، صدر بائیڈن
- جیولرز اور ڈاکٹرز اپنے کسٹمرز کی مشکوک ٹرانزیکشنز رپورٹ کرنے کے پابند
- ایران کو ختم کرنے کا خواب دیکھنے والے ٹرمپ کا سياسی کيريئر ختم ہوگیا، روحانی
- جوبائیڈن کے ساتھ ملکر پاک امریکا تعلقات کو فروغ دینے کا منتظرہوں، وزیراعظم
- پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈومیسٹک سیزن میں آسٹریلوی کھلاڑی کی شرکت
- اسپین کے دارالحکومت میں زوردار دھماکا، 3 افراد ہلاک
- کورونا وبا بے قابو ہونے پر نیدرلینڈ میں کرفیو کا نفاذ
- حکومت کی مدارس کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رکھنے کیلئے نئی حکمت عملی تیار
- پشاور میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی گئی
- برطانیہ میں سامنے آنے والی کورونا کی نئی قسم 60 ممالک میں پھیل گئی، عالمی ادارہ صحت
- گوادر ٹیکس فری زون کے لیے مشینری کی درآمد پر ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی
- روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کو تنزلی کا سامنا
- ٹرمپ نے صدارت کے آخری روز ’اپنوں‘ کو نوازنے کی تاریخ رقم کردی
- جوبائیڈن امریکا کے معمر ترین صدر اور کملا ہیرس پہلی خاتون نائب صدر بن گئیں
- جوبائیڈن حکومت نے پاکستان سے تعاون بڑھانے کا عندیہ دے دیا
- پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین 3 کا کامیاب تجربہ
کراچی میں مسافر وین میں آگ لگنے سے 6 افراد جاں بحق
کراچی: گارڈن جیلانی مسجد کے قریب سلنڈر لیک ہونے کے باعث مسافر وین میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن جیلانی مسجد کے قریب لسبیلہ سے ہاکس بے جانے والی مسافر وین میں گیس سلنڈر لیک ہونے سے وین میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں موقع پر ایک ہی خاندان کے 6 افراد جھلس کرجاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 45 سالہ محمد سلیم، اہلیہ 40 سالہ نیلوفر، دو بیٹے 2 سالہ عبدالہادی اور14 سالہ شہریار، 45 سالہ بینش اوران کی بیٹی 14 سالہ مہوش شامل ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق البیلہ چوک کے رہائشی دو خاندان پکنک منانے کی غرض سے ہاکس بے جارہے تھے کہ گارڈن کے مقام پر وین میں موجود گیس سلنڈر اچانک لیک ہونے سے وین میں آگ لگی جس کے فوراً بعد وین ڈرائیور اور آگے بیٹھے دو بچوں نے گاڑی سے اتر کر اپنی جان بچائی لیکن پیچھے بیٹھے 6 افراد باہر نہ نکل سکے اور بری طرح جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جن کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وین میں موجود دونوں سلنڈر صحیح حالت میں ہیں، ممکنہ طور پر وین میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہو جس کے لیے تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے واقعے میں 6 افراد کی ہلاکت پروزیرِ ٹرانسپورٹ ناصرشاہ کو انکوائری کمیٹی بنانے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ وین روڈ پرچلانے کے قابل تھی یا نہیں یا پھر ڈرائیور کی غفلت تھی جیسا کہا جارہ ہے کہ وہ نشے میں تھا، مجھے ہفتے کے اندر تفصیلی رپورٹ چاہئیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔