این اے 120، نواز شریف نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

ویب ڈیسک  اتوار 13 اگست 2017
شہری نے کاغذات کے تائید کنندہ کے طور پر میاں محمد شریف کا نام درج کیاہے۔ فوٹو: فائل

شہری نے کاغذات کے تائید کنندہ کے طور پر میاں محمد شریف کا نام درج کیاہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کی نا اہلی سے خالی ہونے والی نشست حلقہ این اے 120 میں نواز شریف نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی نا اہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری روزریٹرننگ افسر کے پاس نوازشریف کے ضمنی الیکشن لڑنے کی خبرمنظرعام پرآئی، جس کے بعد نجی ٹی وی چینلزنے نامکمل معلومات کی بنیاد پرابتدائی طورپر یہ خبریں جاری کردیں کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نااہلی کے بعد دوبارہ این اے 120 سے ضمنی الیکشن لڑیں گے۔

اس حوالے سے جب ریٹرننگ افسرسے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو الیکشن لڑنے کا حق حاصل ہے، 15 سے 17 اگست تک کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی تو اس وقت دیکھا جائے گا کہ کاغذات منظور کیے جائیں یا نامنظور تاہم کچھ ہی دیر بعد کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے شخص کی مکمل تفصیلات سامنے آئیں تو معلوم ہوا کہ وہ قصور کا رہائشی جس کا نام میاں محمد نوازشریف ہے۔

کاغزات نامزدگی کرانے والے شخص کے والد کا نام بھی میاں محمد شریف ہے جبکہ اس کے بھائی کا نام میاں شہبازشریف ہے۔ بعدازاں اس شہری نے کاغذات کے تائید کنندہ کے طور پر میاں محمد شریف کا نام درج کیا ہے جس کے بعد میڈیا میں مختلف قسم کے تبصرے بھی ہوتے رہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔