بابائے اردو مولوی عبدالحق کی 56 ویں برسی 16 اگست کو منائی جائیگی

اسٹاف رپورٹر  اتوار 13 اگست 2017
سابقہ روایت کے مطابق کمشنر کراچی، میئر کراچی کی جانب سے بابائے اردو کے مزا رپر گل پاشی اور فاتحہ خوانی کریںگے۔ فوٹو: فائل

سابقہ روایت کے مطابق کمشنر کراچی، میئر کراچی کی جانب سے بابائے اردو کے مزا رپر گل پاشی اور فاتحہ خوانی کریںگے۔ فوٹو: فائل

کراچی: بابائے اردو مولوی عبدالحق کی 56ویں برسی بدھ 16 اگست بابائے اردو کے مزار پر منائی جائے گی۔

انجمن ترقی اردو پاکستان کے تحت بابائے اردو مولوی عبدالحق کی 56ویں برسی بدھ 16 اگست صبح  10:30 بجے بابائے اردو کے مزار (واقع بابائے اردو روڈ نزد سول اسپتال کراچی) پر منائی جائے گی، سابقہ روایت کے مطابق کمشنر کراچی، میئر کراچی کی جانب سے بابائے اردو کے مزا رپر گل پاشی اور فاتحہ خوانی کریںگے جبکہ وفاقی جامعہ اردو، جامعہ کراچی و دیگر جامعات، کالج اور اسکولوں کے تحت اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات کے علاوہ شہر کے ذی علم اور ادب دوست حضرات، عمائدین شہر اور علمی و ادبی تنظیموں کے وفود بھی شرکت کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔