ایران نے میزائل فنڈ میں 520 ملین ڈالر کا اضافہ کردیا

ویب ڈیسک  اتوار 13 اگست 2017
امریکا کو علم ہونا چاہئے کہ اس کی جانب سے عائد کی پابندیوں پر ایران کا یہ پہلا ردعمل ہے، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ : فوٹو : فائل

امریکا کو علم ہونا چاہئے کہ اس کی جانب سے عائد کی پابندیوں پر ایران کا یہ پہلا ردعمل ہے، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ : فوٹو : فائل

تہران: ایرانی پارلیمنٹ نے اپنے میزائل پروگرام میں 520 ملین ڈالر بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ امریکی پابندیوں کا پہلا ردعمل ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران نے اپنے میزائل پروگرام کے فنڈز میں اضافہ کردیا۔ ایرانی پارلیمنٹ نے پروگرام کے لئے 520 ملین ڈالرز کی منظوری دے دی ہے جب کہ پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے فنڈ میں اضافے کی قرارداد منظور ہونے کے بعد کہا کہ امریکا کو علم ہونا چاہئے کہ اس کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیوں پرایران کا یہ پہلا ردعمل ہے۔

اس خبرکوبھی  پڑھیں: امریکا نے ایران پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کردیں

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا نےایران پر میزائل پروگرام کی وجہ سے پابندیاں عائد کی تھیں اور امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ امریکا کو ایران کی سرگرمیوں پر خدشات ہیں اور یہ سرگرمیاں خطے کے امن، استحکام اور سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور مشرق وسطیٰ میں دہشت گرد گروپس کی حمایت کی وجہ سے اس پر نئی پابندیاں عائد کی جارہی ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔