ہم دہشت گردی کے خلاف ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھے، وزیراعلیٰ بلوچستان

 اتوار 13 اگست 2017

وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری کا کہنا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھے جب کہ ہم نے ماضی میں دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا ہے۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری کا کہنا تھا کہ آج بلوچستان کے حالات مختلف ہیں اور امن و امان کی صورتحال بھی بہتر ہے، ریاست نے دہشت گردی کے واقعات پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے تاہم ایک وقت تھا جب پاکستان میں ہر روز 6 سے 7 دہشت گردی کے واقعات ہوتے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک وار زون میں رہ رہے ہیں، جہاں کوئی جانے کو سوچ نہیں سکتا تھا وہاں فورسز نے آپریشن کیے، ہم دہشت گردی کے خلاف ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھے جب کہ ہم نے ماضی میں دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سیکیورٹی فورسز پر خود کش حملہ، 8 جوانوں سمیت 15 افراد جاں بحق

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ایسی بہت سی باتیں ہیں جن کو کیمروں کے سامنے شیئر نہیں کر سکتے جب کہ جیسے ہی دھماکے کی خبر ملی نواز شریف نے فوراً کوئٹہ پہنچنے کی ہدایت کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔